Hanafi Channel
*Follow Us �*
https://www.facebook.com/Hanafi-Channel-108036948242917/
*سورہ فاتحہ کے پندرہ مشہور نام*
سورہ فاتحہ کے متعددنام ہیں اور ناموں کا زیادہ ہونا ا س کی فضیلت اور شرف کی دلیل ہے،اس کے مشہور 15 نام یہ ہیں:
*فَاتِحَۃُ الْکِتَابْ*
سورۂ فاتحہ‘‘ سے قرآن پاک کی تلاوت شروع کی جاتی ہے اوراسی سورت سے قرآن پاک لکھنے کی ابتداء کی جاتی ہے ا س لئے اسے ’’فَاتِحَۃُ الْکِتَابْ‘‘ یعنی کتاب کی ابتداء کرنے والی کہتے ہیں۔
*سُوْرَۃُ الْحَمدْ*
اس سورت کی ابتداء’’اَلْحَمْدُ لِلّٰه‘‘ سے ہوئی ،اس مناسبت سے اسے ’’سُوْرَۃُ الْحَمدْ‘‘ یعنی وہ سورت جس میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی گئی ہے،کہتے ہیں۔
*اُمُّ الْقُرْآنْ*
*اُمُّ الْکِتَابْ*
سورہ ٔفاتحہ‘‘ قرآن پاک کی اصل ہے ،اس بناء پر اسے ’’اُمُّ الْقُرْآنْ‘‘ اور ’’اُمُّ الْکِتَابْ‘‘ کہتے ہیں۔
*اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ*
یہ سورت نماز کی ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے یا یہ سورت دو مرتبہ نازل ہوئی ہے اس وجہ سے اسے ’’اَلسَّبْعُ الْمَثَانِیْ‘‘ یعنی بار بار پڑھی جانے والی یا ایک سے زائد مرتبہ نازل ہونے والی سات آیتیں ، کہا جاتا ہے۔
*سُوْرَۃُ الْکَنزْ*
*سُوْرَۃُ الْوَافِیَہْ*
*سُوْرَۃُ الْکَافِیَہْ*
دین کے بنیادی امور کا جامع ہونے کی وجہ سے سورۂ فاتحہ کو’’سُوْرَۃُ الْکَنزْ،سُوْرَۃُ الْوَافِیَہْ‘‘ اور ’’سُوْرَۃُ الْکَافِیَہْ‘‘ کہتے ہیں۔
*سُوْرَۃُ الشِّفَاءْ*
*سُوْرَۃُ الشَّافِیَہْ*
شفاء ‘‘ کا باعث ہونے کی وجہ سے اسے’’سُوْرَۃُ الشِّفَاءْ‘‘ اور ’’سُوْرَۃُ الشَّافِیَہْ‘‘کہتے ہیں۔
*سُوْرَۃُ الدُّعَاءْ*
*سُوْرَۃُ تَعْلِیْمِ الْمَسْئَلَہْ*
*سُوْرَۃُالسُّوَالْ*
*سُوْرَۃُ الْمُنَاجَاۃْ*
*سُوْرَۃُ التَّفْوِیْضْ*
دعا‘‘ پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اسے’’سُوْرَۃُ الدُّعَاءْ،سُوْرَۃُ تَعْلِیْمِ الْمَسْئَلَہْ، سُوْرَۃُالسُّوَالْ، سُوْرَۃُ الْمُنَاجَاۃْ‘‘اور’’سُوْرَۃُ التَّفْوِیْضْ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
(ماخوذ از تفسیر صراط الجنان)
طالب دعا : کثیر السيئات
*محمد عادل رضا قادری حنفی*
02/07/2022
آج کا پیغام. 2/7/22
28/06/2022
آج کا پیغام 28/6/22
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Pothia
854330