Daily Kashmir Lines
Daily Kashmir Lines | For the People, With the People"
News, entertainment, motivation, farming and business ideas — we bring you the stories that matter.
20/11/2025
ریاستی صدر، بھارت جوڑو پارٹی، جموں و کشمیر**
عرفان احمد چک نے جموں و کشمیر حکومت اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہونے والے حالیہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے غریب محنت کش کے اہلِ خانہ کو فوری امداد اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی غریب تھا اور اپنے گھر کا پیٹ پالنے کے لیے دہلی مزدوری کرنے گیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے نے اس کے خاندان کو شدید صدمے اور معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔
چک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکز اور یو ٹی انتظامیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ایسے نادار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ:
اہل خانہ کے لیے فوری مالی امداد اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے
متاثرہ خاندان کے کسی فرد کو روزگار یا مستقل سپورٹ دی جائے
دھماکے کی وجوہات کی مناسب اور شفاف تحقیقات کی جائیں
دہلی سمیت دیگر شہروں میں خطرناک مقامات پر کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کے مؤثر اقدامات کیے جائیں
عرفان احمد چک نے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے، خصوصاً وہ لوگ جو مشکل حالات میں رہ کر بھی اپنے خاندان کے لیے محنت کرتے ہیں۔
Elections come and go, but we people have to live together ...our brotherhood must always remain.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
190001