Mufti Abid Nowshere

Mufti Abid Nowshere

Share

رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا وبمحمد ﷺ نبیا ورسولا۔

10/05/2026

اسلام میں منشیات (نشہ آور اشیاء) کی ممانعت ایک قطعی اور سخت شرعی حکم ہے، جس کا مقصد انسانی جان، عقل، مال اور معاشرے کی حفاظت کرنا ہے۔ منشیات صرف شراب تک محدود نہیں، بلکہ ہر وہ چیز جو عقل پر پردہ ڈالے اور نشہ پیدا کرے، حرام ہے۔...
Drugs and alcohol miss up your mind and body
Say no to Drug 💊💉

25/04/2026

اسلام میں تجارت کو حصولِ رزق کا افضل ترین اور بابرکت ذریعہ قرار دیا گیا ہے، جسے سنّتِ نبویﷺ اور معاشی استحکام کا اہم ستون مانا جاتا ہے۔ سچے تاجر کو قیامت کے دن انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ اٹھایا جائے گا، کیونکہ یہ دیانت داری کا امتحان اور رزقِ حلال کا سب بڑا ذریعہ ہے۔

21/04/2026

علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی حالات زندگی

علامہ محمد اقبال (1877ء - 1938ء) مفکرِ پاکستان، عظیم شاعر اور فلسفی تھے، جو 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلسفہ اور قانون میں اعلیٰ تعلیم (کیمبرج اور میونخ یونیورسٹی) حاصل کی۔ اقبال نے اپنی فارسی و اردو شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیداری کا پیغام دیا اور 1930ء میں خطبہ الہ آباد میں الگ ریاست کا تصور پیش کیا۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم
پیدائش: 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔
تعلیم: ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے حاصل کی، پھر گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا۔ 1905ء میں انگلستان گئے، جہاں کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
پی ایچ ڈی: جرمنی کی میونخ یونیورسٹی سے "ایران میں مابعد الطبیعیات کا ارتقا" پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

عملی زندگی اور ادبی خدمات
پیشہ: تدریس کے بعد مستقل طور پر وکالت (بیرسٹری) کو اپنایا۔
شاعری: فارسی اور اردو میں شاعری کی، جس میں خودی، عشقِ رسول ﷺ، اور مردِ مومن کے تصورات کو اجاگر کیا۔
اہم تصانیف: بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم (اردو)، اور اسرار خودی، جاوید نامہ (فارسی) وغیرہ۔

سیاسی خدمات
تصورِ پاکستان: 1930ء میں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس (خطبہ الہ آباد) میں مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔
لقب: آپ کو 'شاعرِ مشرق' اور 'حکیم الامت' کے القابات سے یاد کیا جاتا ہے۔

وفات
21 اپریل 1938ء کو لاہور میں وفات پائی اور بادشاہی مسجد کے قریب دفن ہوئے۔
اناللہ واناالیہ راجعون۔

15/04/2026
08/04/2026

سوال : ایران نے لاکھوں سنیوں کا قتل عام کیا ہے تو ہم اب ایران کا ساتھ کیوں دیں۔

المجیب۔ حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتھم العالیہ

19/03/2026

عید کے دن کے سنن و مستحبات
1.عید کے دن جلدی جاگنا اور صبح کی نماز اپنی محلہ کی مسجد میں پڑھنا
2.غسل کرنا، اگر کسی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو سر کے بال و لبیں و ناخن وغیرہ نہ کٹائے ہوں تو عید الفطر کے دن کٹانا سنت ہے ،
3.مسواک کرنا
4.اپنے پاس موجود کپڑوں میں سے اچھے کپڑے پہنا خواہ نئے ہوں یا دھلے ہوئے سفید ہوں یا دوسری طرح کے
5.خوشبو لگانا
6.انگوٹھی پہننا
7.عید الفطر کے روز عید گاہ جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھانا چھوارا یا کھجور کھانا افضل ہے ،
8.جن پر صدقۂ فطر واجب ہے نماز عید الفطر سے پہلے اس کو ادا کرنا عید الفطر میں اہل وسعت پر صدقۂ فطر واجب ہے عید الاضحٰی میں نہیں بلکہ اہل وسعت پر بعد میں قربانی کرنا واجب ہے
۹.فرحت و خوشی کا اظہار کرنا
10.حسب استطاعت صدقہ و خیرات میں کثرت کرنا
11.عیدگاہ کی طرف جلدی جانا
12.پیدل چل کر جانا افضل ہے سواری پر جانا بھی جائز ہے
13.اگر کئی جگہ نماز عید ہوتی ہو تب بھی عیدگاہ میں جانا سنت ہے
14.وقار و اطمینان کے ساتھ جانا جن چیزوں کو دیکھنا جائز نہیں ان سے آنکھیں ہٹانا اور نیچی نگاہ رکھنا
15.نماز عیدالفطر کے لئے جاتے ہوئی راستہ میں آہستہ یعنی سری طور پر تکبیر کہتے جانا اور نماز عیدالاضحٰی کے لئے جاتے ہوئے جہر ( بلند آواز) سے تکبیر کہتے جانا، جب عیدگاہ میں پہنچ جائے تو تکبیر بند کر دے۔ تکبیر یہ ہے
اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر لا الہ الا اللّٰہ واللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر وللّٰہ الحمد
16.نماز کے بعد دوسرے راستے سے واپس آنا
17.آپس میں مبارک باد دینا مثلاً یہ کہنا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سے قبول فرمائے یا یہ کہنا کہ عید مبارک ہو
18. عید کی نماز سےپہلے گھر یا عید گاہ میں نفل نماز نہ پڑھنا اور عید کی نماز کے بعد عیدگاہ میں نفل نہ پڑھنا اور عیدین کی نماز سے واپس آنے کے بعد گھر پر چار رکعت یا دو رکعت نفل پڑھنا، چار رکعت افضل ہے

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Srinagar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Srinagar