STANDUP KASHMIR

STANDUP KASHMIR

Share

social media news website

22/01/2024

🥲

22/01/2024

😃

03/09/2022

انڈین نیشنل کانگریس کے قدآور رہنما غلام نبی آزاد نے پارٹی چھوڑ کر جموں کشمیر کی سیاست میں واپسی کا اعلان کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ’کشمیر ایجنڈا‘ میں ترمیم کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

اکثر مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ قربت اور کشمیر سے متعلق غیر مبہم اور قوم پرست خیالات رکھنے والے آزاد نے اگر نیا سیاسی محاذ بنایا اور بی جے پی کے ساتھ کوئی خفیہ یا اعلانیہ سمجھوتہ کیا تو بی جے پی جموں کشمیر میں ہندو چیف منسٹر بنانے کے اپنے دیرینہ مطالبے کو ترک بھی کرسکتی ہے۔

انڈیا کے پانچ وزرائے اعظم کی کابینہ میں گذشتہ پچاس سال کے دوران اہم وزارتوں پر فائز رہنے والے غلام نبی آزاد نے سونیا گاندھی اور راہُل گاندھی کی کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر جموں کشمیر کی سیاست میں کلیدی کردار نبھانے کا اعلان گذشتہ ہفتے کیا۔

اس اعلان کی دیر تھی کہ جموں کشمیر میں 100 سے زیادہ کانگریس رہنماؤں اور درجنوں چھوٹے بڑے کارکنوں نے اُن کی حمایت میں پارٹی چھوڑ دی۔

کانگریس کے لیے آزاد کا یہ اعلان نہ صرف کشمیر بلکہ قومی سطح پر سیاسی زلزلہ تھا۔ کیونکہ وہ کانگریس کی فیصلہ ساز ورکنگ کمیٹی کے دیرینہ رکن ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ’ٹاپ ٹین‘ رہنماؤں میں شامل تھے۔

کانگریس نے اپنے ردعمل میں آزاد کو ’بی جے پی کا ایجنٹ‘ قرار دیا ہے اور اکثر سیاسی حلقے انھیں کشمیر میں نریندر مودی کی ’پراکسی‘ قرار دے رہے ہیں۔

صحافی اور تجزیہ نگار احمد علی فیاض نے ٹویٹ میں کہا: ’آزاد کے حریفوں کے لیے انھیں بی جے پی کا ایجنٹ کہنا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دونوں نے باری باری بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں شراکت داری کی ہے۔‘ظفر کہتے ہیں کہ آزاد کا پس پردہ ایجنڈا جو بھی ہو، لیکن اُن کی جموں کشمیر کے سیاسی منظرنامے پر دھماکہ خیز واپسی سے بی جے پی کو نہیں بلکہ علاقائی پارٹیوں کو زیادہ نقصان ہوگا۔

مبصرین کے مطابق ’آزاد کو دفعہ 370 ہٹنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ اس پر مطمئن ہیں، لہذا اگر انھیں جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سیاسی قوت حاصل بھی ہوتی ہے تو بی جے پی اُن کے ساتھ کوئی نہ کوئی سیاسی سمجھوتہ کر سکتی ہے۔‘

’ظاہر ہے آزاد اس نئے سیاسی اتحاد کا چہرہ ہوں گے اس لیے ہندو وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ جموں کا رہنے والا مسلمان ہی وزیر اعلیٰ ہوسکتا ہے۔‘

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Azad Kashmir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Kaladab Kotli Azad Kashmir
Azad Kashmir
11100