True relation

True relation

Share

its all about professional life with golden words

16/06/2021

کچھ دن پہلے ٹی وی پر چائے کا اشتہار دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
صرف چائے، صرف اشتہار

اشتہار میں پوشیدہ انتہائی گہرے مطلب پر غور کریں۔

لڑکی کچن میں ہے، اچانک اس کا منگیتر دیوار پھلانگ کر اندر آتا ہے (محض چائے)۔

لڑکی بالکل مطمئن ہے۔ پوچھتی ہے۔ شادی تک انتظار بھی نہیں کر سکتے ؟ (صرف چائے کا اشتہار)

لڑکا نہایت ڈھٹائی سے۔ چائے کی یاد آرہی تھی۔

لڑکی چائے بناتی ہے اسے پلاتی ہے کچن میں۔

اب لڑکا واپس چپکے سے ان کے گھر سے نکلنے لگتا ہے۔ کہ سامنے لڑکی کے والدین کو پاتا ہے۔

نہ والدین حیران، نہ لڑکا لڑکی پریشان ؟

والدہ مسکراتے ہوئے - دیکھا ؟ میری بیٹی کا کمال ؟؟؟
والد غیرت مند محترم ۔ نہیں۔ سب چائے کا کمال۔۔۔۔۔۔

یاد رہے کہ یہ ہماری تہذیب، دین اور اقدار کی دھجیاں صرف اک چائے کے اشتہار میں اڑائی گئیں۔ میں سوچتا ہوں کہ کیا اس افئیر دکھانے کے بغیر چائے کی ایڈورٹائزمنٹ ادھوری تھی ؟

ہمارا میڈیا ہمیں اور ہمارے معصوم ذہنوں کو کیا دکھا رہا ہے ؟ اب تو یہ سب کامن ہوگیا ہے۔ کیا ہوا، اشتہار ہی تو ہے۔

اور آج ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ بچے کیوں محفوظ نہیں، ہم سوچتے رہتے ہیں کہ اخلاقی اقدار کدھر گئے ۔

ڈرامے تو چھوڑیں، چائے، سوڈا، سرف، شیمپو، صابن، موبائل، بلیڈ، ملک پیک ہر چیز میں لڑکی کا جسم دکھانا، ناچنا گانا، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اقدار اور ہمارے کامل مکمل دین کی دھجیاں اڑانا بہت عام سی بات ہے۔۔۔

ہم کس طرف جا رہے ہیں ؟ ہے کوئی ان کو لگام ڈالنے والا ؟؟؟

خدا کے لئیے تھوڑا سوچو سمجھو مسلمانوں 😢🙏😢🙏

True telation

Want your business to be the top-listed Shop in Bhakkar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Bhakkar