Hamara Bhera

Hamara Bhera

Share

04/08/2023

اللہ کریم کے خصوصی فضل سے اپنی نوعیت کی منفرد کتاب"غیر معمولی تعلیمی قیادت" پرنٹ ہوگئی ہے۔ایڈوانس پے منٹ کرنے والے احباب کو روانہ کر دی گئی ہے۔ آپ بھی اس کتاب کا مطالعہ کر کے سیکڑوں سکولوں کے تجربات میں شریک ہو سکتے ہیں۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے 03008122697 اس نمبر پر / رابطہ واٹس ایپ کر دیجیے۔
آپ کتاب کو بک لائین 38 ۔اردو بازار سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ سے دعاوں کی خصوصی درخواست۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)


ناموررائیڑ،ایجوکیشنسٹ، پیرنٹنگ کوچ محترم مسعود مجاہد

03/08/2023

*محکمہ تعلیم کے 2017 میں بھرتی ہونے والے تمام معزز اساتذہ کرام کو سروس کے 6 سال مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد*
03-08-2017
03-08-2023
.

02/08/2023

***** میں اور میرا سکون *****

دولت عزت شہرت تعلیم اچھا گھر اچھا کھانا اچھے کپڑے غرض وہ ہر شے جس میں دنیا بولتی ہے کہ سکون ہے وہ میرے پاس ہے۔۔۔۔۔

🌹پھر آخر ایسا کیا ہے جو مجھے سکون نہیں لینے دے رہا ۔۔۔

🌹کون سی ایسی شے ہے جو نہیں ہے۔۔۔۔۔

🌹جب میں نے بیٹھ کر سوچا ہر کتاب پڑھ ڈالی پورا انٹرنیٹ گھوم آئی مگر مجھے جواب نہ ملا ۔۔۔۔

🌹آخر میں نے اپنے جواب کو دنیا کی سب سے مقدس سب سے عظیم کتاب میں پایا۔۔۔۔۔

🌹جہاں دو جہانوں کا رب فرما رہا ہے کہ بے شک دلوں کا سکون تو میرے ذکر میں ہے ۔۔۔۔

🌹تب میں نے جانا کہ دنیا و اہل دنیا کی ہر شے بے معنی ہے سکون تو یہاں تھا۔۔۔۔۔

🌹اور میں جانے کہاں کہاں دھکے کھاتی رہی بس اس ایک سکون کی خاطر۔۔۔۔۔

🌹کسی نے سچ کہا جب اندر خوشی اور سکون ہو ناں تو باہر کے شور آپ کو بے سکون نہیں کر سکتے

🌹تو جب میں نے یہ جان لیا تو عہد کر لیا کہ اب زبان اس کے ذکر سے تر رہے گی۔۔۔۔

🌹تو کیا آپ سب بھی میرے ساتھ اپنے سکون کے اس سفر کے مسافر بنتے ہیں۔۔۔۔

🌹کیا آپ بھی زبان کو ذکر سے تر رکھتے ہیں؟

25/02/2023

١. ایک غلطی جو بازاروں سے شروع ہو کر اب کتابوں تک پہنچ چکی ہـے وہ یہ ہـے کہ لفظ”عوام“ کو مونث کر کے اسے واحد بنا دیا گیا ہـے۔
چناں چہ پہلے جو عوام (عامہ کی جمع) ہوتے تھے، اب ہوتی ہـے۔ بعض تعلیم یافتہ لوگ بھی کہنے لگے ہیں ”ہماری عوام بہت باشعور ہـے“
ہمیں عوام کے مؤنث ہوجانے پر اتنا اعتراض نہیں، اصل رونا اس بات کا ہـے کہ ان بـے چاروں (یا بـے چاریوں) کو واحد کردیا گیا ہـے۔

٢. آپ کو اکثر ایسے دعوت نامے ملتے ہوں گے جن میں لکھا ہوتا ہـے کہ تقریب ”مورخہ؛ کو منعقد ہوگی۔“ حالاں کہ ”مورخہ“ ماضی کی تاریخ کے لیـے آتا ہـے جیسے مورخہ 4 اپریل کے اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی تھی۔
آنے والی تاریخ کے لیـے اگر چاہیں تو”بتاریخ“ لکھ دیں جیسے ”بروز“ لکھا جاتا ہـے۔

٣. بعض الفاظ کے املأ میں بلاوجہ اضافے کر دیـے گئے ہیں،
مثلاً انکسار کی جگہ "انکساری" تقرر کی جگہ "تقرری"، تنزل کی جگہ "تنزلی" تابع کی جگہ "تابعدار" مع کی "بمع یا بمعہ" لکھنا عام ہـے۔

٤. وفات ایک عام لفظ ہـے. اب اس کو کئی لوگ "فوتگی" کہنے لگے ہیں. پھر کچھ لوگوں کی اس بھی تسلی نہیں ہوتی اور وہ اس کو مزید بڑھا کر "فوتیتگی" کہنے لگے ہیں.

٥ . بعض اشعار غلط رائج ہو گئے ہیں۔ مثلاً غالب کا شعر ہـے:
جی ڈھونڈتا ہـے پھر وہی فرصت ”کہ” رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیـے ہوئے.
پہلے مصرع میں عام طور پر”فرصت کے رات دن“پڑھا جاتا ہـے۔

٦. درد کا ایک ضرب المثل شعر ہـے.

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیـے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

دوسرے مصرع میں”کروبیاں“ کروبی کی جمع ہـے جس کے معنی ہیں مقرب فرشتہ۔ بہت سے لوگ ”کروبیاں“ کو ”کرو۔ بیاں“ کہتے سنے گئے جیسے یہ”کروفر“ قسم کا کوئی لفظ ہو۔

٧ . ”ماشاء ﷲ“ جو ایک کلمہ تحسین و آفرین ہـے اس کے بعد ”سے“ کا لاحقہ لگ گیا ہـے۔ اچھے خاصے سمجھ دار لوگ کہتے ہیں”ماشاء ﷲ سے میرا بیٹا بڑا ذہین ہـے۔“

٨. اسی طرح ”دونوں فریقین“ پر غور فرمائیـے ”فریقین“ کے تو معنی ”دو فریق“ ہیں پھر اس میں”دونوں“ کا سابقہ کیوں؟
(منقُول)

Want your school to be the top-listed School/college in Bhera?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Bhera