Register Nursing Officers
Nursing education, Nursing job, Nursing Related new update....
01/05/2023
*A Message from Fazle Maula RN to all Nursing Community of KP*
۔۔تمام معزز نرسنگ کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے اسلام علیکم ۔۔
پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ممبر الیکشن کی کامیاب الیکشن پراسز پر سب کمیونٹی کو مبارک باد اور جنہوں نے ہمارے نظریے کےساتھ اتفاق کیا, اور ووٹ کےذریعے اپنافیصلہ سنایا, ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔
اپنی باشعور کمیونٹی کی ہر ماں, ہر بھائی, ہر بہن اور ہر بیٹی کو خراج تحسین, جو قافلوں کی شکل میں پولنگ سٹیشنز پر پہنچے اور اپنے حق راۓ دہی کا استعمال کیا۔
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کامیاب الیکشن کےانعقاد پر سیکرٹری ہیلتھ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔
اختلاف راۓ جمہوریت کا حسن ہے, اور مہذب معاشروں میں الیکشن کےبعد اختلاف اتفاق میں تبدیل ہوجاتے ہیں ۔اسی میں قوموں کی کامیابیاں ہیں۔جہاں جمہوری روایات کی قدر ہو۔
جس نے ووٹ نہ بھی دیا, یااختلاف رکھا, ہم ان کی راۓ کی بھی قدر کرتے ہیں ۔ہم سب ایک فیملی ہے ۔
میرے لیے نرس نام کافی ہے, تنظیمی وابسطگی سے کوئی سروکار نہیں ۔۔۔۔
انشااللہ ہر تین سال بعد الیکشن ہوں گے,آہستہ آہستہ الیکشن پراسز بھی منظم ہوتاجاۓ گا ۔اور سب نے ملکر پروفیشن کو سٹریم لائن کرنا ہے ۔
الیکشن میں مدمقابل امیدواروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں, جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں اتریں لیکن
الیکشن میں مدمقابل جب ہوتے ہیں, تو ایک نے جیتناہوتا ہے ۔
میری تمام معززین سے درخواست ہے, کہ نرسنگ کونسل اور نرسنگ پروفیشن عرصہ دراز سے بحرانوں کا شکار ہے, ہمارے سینئرز بڑے مسائیل کا شکار رہیں,پروفیشن کی acceptance ابھی تک نہیں,اگر چہ ہیلتھ کئیر سسٹم نرس ہی کی مرہون منت ہے, مگر نرس اپنی ہی گھر میں اجنبی ہے ۔
نرسنگ ایجوکیشن تباہی کے دہانے پر ہے ۔
ہماے سٹوڈنٹس بچے,بچیاں محرومیوں کا شکار ہیں,ان کو مشکلات کا سامنہ اور مستقبل کےلیے فقر مند ہیں ۔ان سب فیکٹرز کےلیے پلاننگ وقت کی ضرورت ہے ۔
ہماری ہزاروں نرسز کا مستقبل تاریک ہیں, مستقبل سمیت تنخواوؤں جیسے بنیادی مسائیل کا شکار ہیں۔
پبلک ہیلتھ نرس کا کنسپٹ لاناہے, جس سے پرائمری کئیر مظبوط ہوگا ۔
بین الاقوامی نرسنگ کمیونٹی سے ہم دہائیوں سے Isolate ہیں, جن کےساتھ فیڈریشن کےذریعے ہم روابط بحال کرکے اپنے پروفیشن کی ڈویلپمنٹ اور عزت ووقار میں اضافہ کرسکتے ہیں,جس کا براہ راست فائدہ ہیلتھ سسٹم اور مریض کو ہوگا۔
اور ساتھ ساتھ ملک خداداد کی ترقی سمیت بہتر ترجمانی بھی ہوگی ۔
صوبائی لیول اور ہسپتال لیول پر ایک جامع اور منظم ہیلتھ کئیر سسٹم کا فقدان ہے , خودمختار نرسنگ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مریض اور نرسنگ کمیونٹی دونوں متاثر ہورہے ہیں۔
ہم نے اختلافات اور ایکدوسرے کو accept نہ کرنے کی وجہ سے بہت کچھ کھویا اور بہت وقت ضائع کیا۔
ہمیں سیاسی شعور اجاگر کرنے ,دوراندیشی اور بصارت سمیت بصیرت سے کام لیناہوگا ۔
آئیں سب اختلافات کو اتفاق اور باہمی محبت سے ختم کرکے اپنے پروفیشن کا سوچھیں۔
سب ملکر نرس کی عزت ووقار کےلیے جدوجھد کریں, یہ ہم سب پہ فرض ہے ۔
میں بحیثیت نرسنگ پروفیشنل ہر نرس کےپاس جانے اور ہر نرس کےساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں, اور اپنے ہر پروفیشنل سے یہی استدعاکروں گا, کیونکہ لیڈر کی بلاجواز انا اور ضد کی وجہ سے قوموں کا مستقبل تاریک ہوجاتے ہیں ۔
آئیں اپنے آپ کو مائنس کرکے اس کمیونٹی کی بقاکےلیے سب ملکر جدوجھد شروع کرکے ایک نئے دور کا آغاز کریں ۔
آئیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر, حال پہ غور کریں اور سب ملکر مستقبل کےلیے لائحہ عمل بنائں ۔
اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔
پاکستان زندہ باد
نرسنگ کمیونٹی پائندہ باد
فضل مولا
آر ۔این ۔او
30/09/2022
27/06/2022
ECG Interpretation.......
Easy notes....
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |