Chakwal Police

Chakwal Police

Share

Our Mission. Excellent Behaviour,Your Protection & Safe Chakwal

06/07/2026

پولیس اہلکار اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کا مشن، آئی جی پنجاب عبدالکریم روزانہ کی بنیاد پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔ پولیس ملازمین اور شہداء پولیس کے اہل خانہ روزانہ صبح 08 بجے ماسوائے سرکاری تعطیلات کے پی ایس او برائے آئی جی پنجاب کے ذریعے سنٹرل پولیس آفس تشریف لا کر آئی جی پنجاب سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

Photos from Chakwal Police's post 03/07/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کی کاروائیاں*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ سب انسپکٹر امان اللہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نقاش علی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی۔

منشیات فروش سید عمران حیدر ولد مختار حسین سکنہ ملتان خورد کے قبضہ سے 01 کلو 370 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم گرفتار۔

*دوسری کاروائی*

اسسٹنٹ سب انسپکٹر نقاش علی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی۔

عبیداللہ ولد ضیاءاللہ سکنہ ملکوال تلہ گنگ کے قبضہ سے اسلحہ نا جائز پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم گرفتار۔

Photos from Chakwal Police's post 01/07/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*سب انسپکٹر وقار حیدر کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر تقریب کا انعقاد*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کے احکامات پر سب انسپکٹر وقار حیدر کی ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران سب انسپکٹر وقار حیدر کی محکمہ پولیس کے لیے طویل، دیانتدارانہ اور قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن چکوال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم نے سب انسپکٹر وقار حیدر کو اعزازی شیلڈ پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی، ایمانداری اور محکمہ پولیس کے لیے گرانقدر خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Photos from Chakwal Police's post 28/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*چکوال پولیس کے بہادر اہلکار کانسٹیبل قیصر عباس کی نماز جنازہ آبائی گاؤں تھنیل فتوحی میں ادا کر دی گئی۔*

کانسٹیبل قیصر عباس 24 سالہ نوجوان فہیم رضا کو ڈیم میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں تھنیل فتوحی میں ادا کی گئی، جس میں ایس پی انویسٹیگیشن چکوال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، چکوال پولیس کے افسران و اہلکاروں سمیت معزز شہریوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے چکوال پولیس کے اہلکار کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

کانسٹیبل قیصر عباس نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک قیمتی انسانی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے فرض شناسی، جرات اور قربانی کی اعلیٰ روایت کو زندہ رکھا۔ ان کی یہ بے مثال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور چکوال پولیس کو اپنے اس بہادر سپوت پر فخر ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کانسٹیبل قیصر عباس کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین

Photos from Chakwal Police's post 28/06/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس چکوال*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر ضلع بھر میں کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات.

Want your organization to be the top-listed Government Service in Chakwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

District Police Chakwal
Chakwal
48660