Social Boost

Social Boost

Share

Tourists info centre,all other social activities which relates to Chitral Specially Festivals etc.

05/05/2026

استادُ الاساتذہ شاعر امین الرحمان چغتائی کے اعزاز میں انجمنِ ترقیِ کھوار (حلقہ چھترار) کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس یادگار مشاعرے میں اسسٹنٹ پروفیسر چترال یونیورسٹی ظہور الحق دانش اپنے فکر انگیز اور دلنشین کلام کے ساتھ محفل کو ایک نئے رنگ میں سجا رہے ہیں۔
ان کے اشعار نہ صرف علم و دانش کی گہرائی لیے ہوئے ہیں بلکہ سامعین کے دلوں پر بھی دیرپا اثر چھوڑ رہے ہیں—یہی اصل حسنِ ادب ہے۔ 🌿📖

Photos from Social Boost's post 05/05/2026

نادرا موبائل ٹیم برائے آیون اور آیون وی سیز کا کردار قابل تعریف ہے ، ٹیم کی خدمات سے سینکڑوں درخواست گزار مستفید ہوئے ، آیون عوامی حلقے آیون کے عوامی حلقوں نے گزشتہ ایک مہینے سے ویلج کونسل آیون آفس میں رجسٹریشن کی خدمات انجام دینے والے نادرا موبائل ٹیم کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرد و خواتین درخواست گزاروں نے کہا ۔ کہ آیون ایک وسیع آبادی پر مشتمل ایریا ہے ، جس میں سینکڑوں افراد نادرا آفس سے نئے شناختی کارڈ ، تجدید کارڈ ، فارم ب ، سمیت مختلف خدمات حاصل کرنے کیلئے چترال کا رخ کرنے پر مجبور تھے ، اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے دن بدن کرایوں میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ کے ساتھ وقت بھی ضائع ہو رہا تھا ، لیکن نادرا کی موبائل ٹیم کی آیون آمد سے جہاں لوگوں کو اضافی اخراجات سے نجات ملی ہے ۔ وہاں ایک ہی چھت تلے اور گھر کی دہلیز پر لوگوں کو شناختی کارڈ کے حصول کی سہولت مل گئی ہے ۔ جس کیلئے ہم حکومت ، نادرا موبائل ٹیم اور یو سی آیون ون اور یو سی آیون ٹو کے شکر گزار ہیں ۔
اس موقع پر نادرا ٹیم کے انچارج سید احمد اور شیر اے نواز خان نے کہا ۔ کہ موبائل ٹیم کو اگر چیر مین وی سی آیون ون وجیہ الدین اور سیکرٹری محمد آصف بہتر سہولت فراہم نہ کرتے تو شاید نادرا ٹیم آیون کے لوگوں کی دل سے خدمت کرنے کی پوزیشن میں نہ ہوتی ، خصوصا وی سی کی طرف سے ڈیتھ ، برتھ سرٹیفیکیٹ کا بر وقت اجرا شناختی کارڈ کے حصول کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ یہ وی سی چیرمین و اسٹاف اور کمیونٹی کے لوگوں کا نادرا ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا ، کہ ٹیم کی آیون آمد سے بیمار ، ضعیف العمر بزرگ مرد و خواتین اور سپیشل افراد کو شناختی کارڈ کے حصول اور تجدید شناختی کارڈ کی سہولت حاصل ہوئی ۔ جو کہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

05/05/2026

بونی اپر چترال کے نوجوان اور باہمت کاروباری شخصیت انضمام حیات اور سمیر الدین کی جانب سے “ BHA بونی ہاؤسنگ ایسوسی ایشن” کے پراپرٹی آفس کا باوقار افتتاح—ترقی، اعتماد اور نئی شروعات کی ایک خوبصورت مثال۔
حاجی غفار خان اور قاضی ربانی استاد کے ہاتھوں افتتاحی تقریب میں دوست احباب کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت اور خلوص ہمیشہ رنگ لاتے ہیں۔
اللہ کرے یہ قدم کامیابیوں کی نئی منزلوں کی طرف لے جائے اور یہ ادارہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ “بونی ہاؤسنگ اتھارٹی” کے نام سے قائم یہ ادارہ اپر چترال، بونی اور لوئر چترال بھر میں پراپرٹی سے متعلق تمام امور میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائے گا۔ جس کسی کو بھی زمین، خرید و فروخت یا پراپرٹی سے متعلق معلومات اور رہنمائی درکار ہو، ان کی خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔
مزید یہ کہ ان دونوں نوجوانوں کا مستقبل میں باقاعدہ ایک جدید اور منظم ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کا بھی عزم ہے، جو علاقے میں رہائشی سہولیات کے نئے معیار قائم کرے گی—یہ قدم اسی خواب کی جانب ایک مضبوط بنیاد ہے۔
اللہ کرے یہ قدم کامیابیوں کی نئی منزلوں کی طرف لے جائے اور یہ ادارہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے۔
تمام معززین، دوست احباب اور عوام الناس کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ تشریف لا کر اس نئے آفس کا وزٹ کریں اور اپنی موجودگی سے اس خوشی کو دوبالا کریں۔
Paid Content

Want your business to be the top-listed Travel Agency in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Chitral
17200