SAFO Mobile Library
#SAFO is a non-profit student-org, working with aims to build an educationally nourished community.
05/05/2025
طلحہ محمود فاؤنڈیشن اور چترال کا مستقبل
تحریر: امیر نواز (سافو ایریا سپروائیزر، بریپ)
دنیا آج تک چترالی قوم کو اس کی امن پسندی، مہمان نوازی، خودداری اور علم دوستی کے سبب جانتی ہے، مگر افسوس کہ اب اس شناخت کے مٹنے کا وقت قریب آتا جا رہا ہے۔
اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں طلحہ محمود فاؤنڈیشن کا کردار بھی ایک اہم کڑی ہے۔
طلحہ محمود صاحب بظاہر ایک نیک نیت اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں، لیکن ان کی انسان دوستی اور فلاحی خدمات کے بعض طریقہ کار ہم جیسے کئی باشعور نوجوانوں کے لیے سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔
یقیناً، فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے گئے کئی کام — جیسے سڑکوں کی تعمیر، سلائی سینٹرز کا قیام، پائپ لائن اور پلوں کی تعمیر، اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے منصوبے — لائقِ تحسین ہیں، اور ہم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مگر دوسری جانب، دو کلو گھی، آٹا، چینی اور کچھ نقد رقم دے کر یہ سمجھنا کہ انسانیت کی خدمت ہو رہی ہے، اور اس کے طویل المدتی اثرات کو سمجھے بغیر ایسا کرنا، ایک قابلِ افسوس رویہ ہے۔ یہ عمل کسی بھی زاویے سے انسانی فلاح کا مظہر نہیں بلکہ باشعور چترالی قوم کو دانستہ یا نادانستہ طور پر کاہل، بیکارہ اور سہاروں کا عادی بنانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔
مزید یہ کہ فلاحی کاموں کو سیاست سے جوڑنا اور ایسے افراد کو فاؤنڈیشن میں شامل کرنا جن کے اندر مذہبی یا سیاسی تعصب کوٹ کوٹ کر بھرا ہے، طلحہ محمود صاحب کی نیت اور شخصیت پر سوال اٹھاتا ہے۔
میری ذاتی رائے میں اگر طلحہ محمود صاحب واقعی چترال کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو بہتر یہ ہوگا کہ یہاں ایک معیاری اسکول یا کالج قائم کریں، جہاں مختلف زبانیں اور ہنر سکھائے جائیں، تاکہ غریب گھرانوں کے بچے مفت تعلیم حاصل کر کے نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں بلکہ چترال کے مستقبل کو بھی روشن کر سکیں۔
یہی ہوتی ہے حقیقی خدمت اور ترقی پسند سوچ۔
یاد رکھئے!
چترالی قوم پیٹ کی نہیں، علم و ہنر کی بھوکی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Chitral
17200