Geo Chitral
جیو چترال حق کی اواز سچ کی اواز چترال کی اواز 🇵🇰
26/05/2026
ہزہائنس پرنس رحیم الحسینی کا دودھ چترال
چترال کے اصل مسائل اور قیادت کی ترجیحات
وزیرِ اعلیٰ اور گورنر کے دورۂ چترال کے موقع پر بہتر طرزِ گفتگو یہ ہونا چاہیے تھا کہ سب سے پہلے ہز ہائنس پرنس رحیم الحسینی کا شکریہ ادا کیا جاتا اور اس حقیقت کا اعتراف کیا جاتا کہ چترال ایک دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے جہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمیشہ ایک بڑا چیلنج رہی ہے۔ ایسے حالات میں آغا خان فاؤنڈیشن نے بلا تفریق چترال میں صحت، تعلیم، سڑکوں کی تعمیر اور عوامی فلاح کے مختلف شعبوں میں قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں، جن سے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے۔
یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے تھا کہ ملک اس وقت مالی بحران سے گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے صوبائی اور وفاقی حکومتیں چترال کی تمام محرومیوں کا مکمل ازالہ نہیں کر پا رہیں۔ ایسے میں حکومت کو کھلے دل سے ہز ہائنس پرنس رحیم الحسینی اور آغا خان فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا کہ وہ چترال جیسے دور دراز علاقے میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی مؤدبانہ انداز میں جیسے Your Highness you excellency یہ گزارش بھی کی جانی چاہیے تھی کہ چترال کے نوجوانوں اور عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں ایک معیاری ہسپتال اور یونیورسٹی کے قیام میں بھی تعاون کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگ بہتر طبی اور تعلیمی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
لیکن افسوس یہ ہوا کہ چترال کے دورے پر آ کر بھی توجہ چترال کے مسائل کے بجائے ٹانگوں کو ٹانگوں کے اپر رکھ کر انگلی کے اشارے سے ہزہانس شاھ رحیم الحسینی کی توجہ ڈائیورڈ کرکے پشاور میں یونیورسٹی اور ہسپتال کے مطالبات کی طرف چلی گئی۔ سوال یہ ہے کہ جب ایک محروم اور دور افتادہ علاقے کے عوام آپ کے سامنے موجود تھے تو ان کے مسائل، ضروریات اور احساسِ محرومی کو ترجیح کیوں نہ دی گئی؟ قیادت کی اصل ذمہ داری یہی ہوتی ہے کہ وہ جہاں جائے وہاں کے لوگوں کے مسائل کو سمجھے اور انہی کی زبان بنے۔
Ahmed Chitrali Advocate 🖊️
Chitral
25/05/2026
لوئر چترال:
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،ڈسٹرکٹ انتظامیہ و دیگر شخصیات چترال ایئر پورٹ پر پرنس رحیم آغا خان پنجم کا استقبال کر رہے ہیں۔
Chitral
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Chitral
17050