Lotkoh Development Forum

Lotkoh Development Forum

Share

انسان کی دو اہم ترین صفات
سوال کرنے کی صلاحیت
ذات نہیں انسانیت
ہم ان دو صفات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Photos from Lotkoh Development Forum's post 24/03/2026

آج او رابھی

گرم چشمہ میں ایل ڈی ایف لیڈرشپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقے کے بہت سارے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران عوام کے لئے ریاست کی جانب سے فراہم کردہ مختلف مالی امداد کے رقوم کی تقسیم کے لئے جو طریقہ کار استعمال کیا گیا وہ کسی بھی طرح ایک مہذب معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا۔ رمضان پیکج یا پھربینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین ہمارے معاشرے کے معزز افراد میں شامل ہیں اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کا حق ادا کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ مگر ہم ہمیشہ سے دیکھتے آرہے ہیں کہ معزز خواتین کو پورے دن بیچ بازار میں بیٹھا کر رکھا جاتا ہے اور کئی کئی دنوں تک یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
ہم ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے اپنی ریاست اور انتظامی اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ امداد کی تقسیم کے سلسلے میں درج ذیل امور پر جتنی جلدی ممکن ہو عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

1۔ گرم چشمہ میں بہت سارے ایسی ریاستی ملکیت والی عمارتیں موجودہیں جہاں ہم خواتین کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ امداد تقسیم کرسکتے ہیں۔

2۔ امدادی رقم تقسیم کرنے کے لئے ویلج کونسل ز کے دفاتر کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ ہر ویلج کونسل کے مستحقین اپنے اپنے کونسل کے دفتر سے بآسانی یہ رقم حاصل کرسکیں۔

3۔ ہمیں یقین ہے کہ پردے کا خیال رکھتے ہوئے امداد کی تقسیم سے کسی ریٹیلر کو کوئی ایشو نہیں ہوگا پھر بھی اگر کسی ریٹیلرز کو کوئی ایشو ہے تو ریاست ریٹیلرز کو پابند کرے کہ وہ جہاں سے امداد تقسیم کریں اس مقام پر خواتین کے لئے پردے کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی ضروریات جیسے واش رومز، بچوں کے کھانے پینے کے لئے معیاری اشیا ہر صورت دستیاب ہوں۔

4۔ اگر یہ ممکن ہے تو بے نظیر انکم سپورٹ انتظامیہ ہر گاؤں میں ایک شخص کو لائسنس ایشو کرکے اس مسئلے کو گاؤں کی سطح پر بھی حل کرسکتا ہے۔

آج کی میٹنگ کے ذریعے ریاست اور ریاستی اداروں سے اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ وہ درج بالا امور پر غور کرکے اپنی شہریوں کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے ہر صورت بچانے کی کوشش کرے گی۔

شکریہ



Deputy Commissioner Lower Chitral
BISP Pakistan

Nusrat Elahi Sher Azam Nizar Shah Qimat Shah Aziz Jamshid Chitrali

Photos from Lotkoh Development Forum's post 07/02/2026

آج اور ابھی

کل ہلکی برف باری کے بعد شام کے اوقات میں چترال کا موسم مکمل طور پر صاف ہوچکا ہے۔ مگر کل رات سے بند گرم چشمہ روڈ پر ابھی ساڑھے بارہ بجے تک این ایچ اے کی طرف سے برف صاف کرنے کی کوئی مشین نہیں پہنچی۔روڈ کھلنا تو دور کی بات ابھی تک این ایچ اے کے کسی ٹھیکہ دار نے ماکھاڑ بوغدو کے برفانی تودے والے مقام کا دورہ تک نہیں کیا نہ ہی اب تک برف صاف کرنے کے لئے کوئی مشینری مذکورہ متاثرہ مقام پر نہیں پہنچا۔ جب سے گرم چشمہ روڈ این ایچ اے کے حوالے ہوا ہے ہمیشہ این ایچ اے کے ذمہ داران اس انتظار میں رہتے ہیں کہ عوام کب احتجاج شروع کرے اور وہ کام کرنا شروع کریں۔ یہ کسی بھی ذمہ دار ادارے کو زیب نہیں دیتا۔ ہم گرم چشمہ کے عوام اس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام کی نوٹس میں لایا جاتاہے کہ مورخہ 6 فروری 2026 رات کے اوقات میں بند شدہ گرم چشمہ روڈ آج 7 فروری دن کے ساڑھے بارہ بجے تک بند ہے اور اس سلسلے ابھی تک این ایچ اے کے ذمہ داروں کا حرکت نہ کرنا علاقے میں احتجاج کی راہ ہموار کررہا ہے۔ اس پر جلد سے جلد کام شروع کرکے عوامی مسئلے کو حل کیا جائے۔ ورنہ گرم چشمہ وادی میں ہونے والے کسی جانی و مالی نقصان کا این ایچ اے کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا-

شکریہ


Deputy Commissioner Lower Chitral
Chitral Express Chitral TodayChitraltimesChitral Travel Bureau
Geo News UrduBBC URDUARY News

Photos from Lotkoh Development Forum's post 25/01/2026

آج اور ابھی

برف باری بند ہونے کے بعد آج تیسرا دن ہے مگر گرم چشمہ روڈ پر کوئی خاطر خواہ کام کرنے کے بجائے ذمہ داروں کی طرف سے یہ غلط خبر عوام تک پہنچایا جارہا ہے کہ گرم چشمہ روڈ کھل چکا ہے۔ جس کی وجہ سے آج ماکھاڑ بوغدو سے گرم چشمہ تک کئی مریضوں نے پیدل سفر کیا۔ کئی مسافر گرم چشمہ سے ماکھاڑ بوغدو تک پیدل سفر کرچکے ہیں۔ اس انتہائی غیر ذمہ دارانہ خبر پر ہم ضلعی انتظامیہ سے ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے توقع رکھتے ہیں کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی جانوں سے کھیلنے والے ایسے تمام افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ساتھ میں تین دن تک گرم چشمہ روڈ سے چھ انچ برف ہٹانے میں ناکامی پر این ایچ اے کے ذمہ داران سے باز پرس بھی انتظامی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ این ایچ اے کے چترال میں موجود تمام ذمہ دار ملازمین کو عوام کو دیئے جانے والے اس تکلیف کا اندازہ ہونا چاہئے کہ مسلسل چار دن سے گرم چشمہ روڈ بند ہے اور ان کی مشینریز چار گھنٹے کا کام چار دن میں کرنے سے قاصر ہیں۔ کروڑوں روپے کے فنڈز روڈ مرمت کے نام پر سالانہ خرچ کرنے والے ادارے کے ذمہ داران کیا اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں کہ آخر کروڑو ں کا یہ فنڈ کس مد میں استعمال ہورہا ہے۔
یہاں ہم ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ روڈ کلیئر ہونے کی غلط خبر عوام الناس تک پہنچانے والے افراد کے خلاف فوری انکوائری کی جائے اور ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسی خبریں عوام تک پہنچانے سے پہلے احتیاط برتیں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے ہم تمام عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ گرم چشمہ روڈ اب بھی ماکھاڑ بوغدو سے گرم چشمہ تک بند ہے۔ ہم ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے گرم چشمہ روڈ کے بارے میں اپڈیٹ کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ کل سے ایل ڈی ایف کے والنٹئیرز گرم چشمہ روڈ کے مختلف ایسے مقامات پر جہاں روڈ بند ہے۔ موجود رہیں اور روڈ کے بارے میں اپڈیٹ دیتے رہیں۔ روڈ جیسے ہی مکمل کھل جائے گا۔ ہم عوام کو فوری خبردار کریں گے۔

شکریہ


Deputy Commissioner Lower Chitral
Chitraltimes
Chitral Express
Qimat Shah Aziz
Nusrat Elahi
Nizar ShahSher AzamJamshid Chitrali

Photos from Lotkoh Development Forum's post 28/12/2025

آج اور ابھی

آج ایل ڈی ایف کی لیڈرشپ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں گرم چشمہ وادی کے حالیہ پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مشاورت کے بعد درج ذیل سے پوائنٹس پر رضامندی کا اظہار کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ کچرا دریا میں پھینکناکسی بھی طرح قابل برداشت نہیں ہے مگر بلدیاتی نمائندگان کو اس طرح کے غلط فیصلے کرنے پر مجبور کرنے والے انتظامی ادارے اور افراد اس جرم میں زیادہ ذمہ دار ہیں۔

ٹی ایم او کی نا اہلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرم چشمہ کے بلدیاتی نمائندگان نے جو طریقہ اختیار کیا۔ اسے ایل ڈی ایف کے ذمہ داران تنگ آمد بجنگ آمد سے تعبیر کرتے ہیں۔یہ فعل اپنی جگہ غلط ہوسکتا ہے مگر ٹی ایم او کا اپنی نااہلی چھپانے کے لئے گرم چشمہ کے بلدیاتی نمائندگان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا کسی بھی طرح انسانی فعل نہیں ہے۔

گرم چشمہ بازار وجود میں آنے سے لے کر آج تک ٹی ایم او یا پھر کسی بھی انتظامی ادارے کی طرف سے وہاں بنیادی سہولیات کبھی بھی فراہم نہیں کی گئیں جو کہ ایک المیہ ہے۔ہم بطور عوام ٹی ایم او کے ذمہ داران سے یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ 75 سالوں میں آپ کی طرف سے کونسی سہولت ہے جو گرم چشمہ کے عوام کو مہیا کیا گیا۔انتظامی معاملات چلانے اور غنڈہ گردی میں فرق ہونا چاہئے۔ جو آپ کے رویے سے بظاہر معلوم ہورہا ہے کہ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں۔ اور یہ بھی کہ علاقے کے 50 ہزار عوام کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا اس مسئلے کا حل ہے یا پھر کچرا ڈمپ کرنے کے لئے جگہ مختص کرنا؟؟؟

ہم ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے اس بات کا اعادہ کررہے ہیں کہ ٹی ایم اے کے ذمہ داران علاقے کے حالات خراب کرنے کے بجائے اپنی ایف آئی آرفوری طور پر واپس لیں اور جس سہولت کے لئے علاقے کے بلدیاتی نمائندگان جدوجہد کررہے ہیں اس کو فوری حل کیا جائے۔ کچرا ڈمپ کرنے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں۔ دوسری صورت میں علاقے کے مسئلے کے حل کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام بلدیاتی نمائندگان کا ایل ڈی ایف کی پلیٹ فارم سے بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

شکریہ



Deputy Commissioner Lower Chitral
DawnNews
Magpie News
Chitral Today
Chitraltimes
Chitral Express

Want your school to be the top-listed School/college in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Lotkoh, KPK
Chitral