One Plus News

One Plus News

Share

News around the world. Weather. Open News - Global market and regional news agency

Photos from One Plus News 's post 24/01/2026

فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر ڈنگہ شہر کے چار پلازے سیل
ڈنگہ شہر میں فائر سیفٹی انتظامات کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے چارپلازوں کو سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنرکھاریاں نے ڈھلیان چوک ڈنگہ میں مختلف پلازوں کا دورہ کیا، جہاں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔
انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈھلیان چوک میں فاضل پلازہ، فتح داد پلازہ اور جناح پلازہ او ر فوارہ چوک میں فہدپلازہ کو سیل کر دیا۔
دورے کے دوران دیگر پلازوں کو بھی وارننگز جاری کی گئیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے ایک بڑے واقعے میں تقریباً 1200 دکانیں جل گئیں جبکہ درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسی سانحے کے پیش نظر پنجاب بھر میں بڑے کمرشل پلازوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی سخت چیکنگ جاری ہے

22/01/2026

لوگ ملک سے کیوں بھاگ رہے ہیں
یہ دیکھیں لکی سیمنٹ کے ایک مہینہ کا بجلی کا بل
حکومت کے ریٹ کے مطابق 16 کروڑ کی بجلی خرچ ہوئی ہے لیکن انکو جمع کرنا پڑا ساڑھے 24 کروڑ
یعنی ساڑھے آٹھ کروڑ کے لگ بھگ ٹیکس دینا پڑ رہا ہے۔
تو ایسے میں کوئی بے وقوف ہی کاروبار کا سوچے گا

واضح رہیں یہی کمپنی عمران خان کے دور میں 75-80 لاکھ کہ بل جمع کرتی تھی۔

13/01/2026

سخت سردی اور دھند میں بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے ڈنگہ کے دو چندسکول
بچوں کو سکول آنے پہ مجبور کر رھے ہیں
وجہ محض سکول فیس
*بچوں کی صحت جائے بھاڑ میں*

Photos from One Plus News 's post 02/01/2026

Punjab Forest
پنجاب میں ایک اور نئی فورس تیار کرنے کا
پروگرام بنا لیا گیا ہے۔ انہیں وہ سب اختیارات میسر ہونگے جو پولیس کے دیگر اداروں کے پاس ہیں مثلا حوالات، ایف آئی آرز دینے کا اختیار، تفتیش، چالان، گرفتاری وغیرہ۔ یہ نئی فورس ٹمبر مافیا اور جنگلات میں درختوں کا غیر قانونی کٹاؤ روکنے کیلیے تیار کی گئی ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Dinga?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

M A Jinnah Road
Dinga
50280