Dir Today.
دیر ٹوڈے اپنے علاقے کے روزمرہ کے لمحات اپکے ساتھ شٸیر کرتا ہے۔ دیر ٹوڈے کو فالو کریں اور ہمارے ساتھ رہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا
وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں، عوام کا مطالبہ
15/06/2026
📢 تالاش کی بیٹیوں کی پکار! 🎓
سیاسی قد آور شخصیات، وزراء اور سینیٹرز دینے والی سرزمین "تالاش" آج بھی تعلیمی محرومی کا شکار کیوں؟
قیادتیں بدلیں، چہرے بدلے، بڑے بڑے دعوے اور وعدے ہوئے... لیکن افسوس! تالاش کے نصیب میں آج تک کوئی ایک بھی ایسا میگا پراجیکٹ نہ آ سکا جو ہماری نسلوں کے مستقبل کو سنوار سکے۔
💔 تعلیم کا سفر یا کٹھن امتحان؟
آج کے جدید دور میں بھی ہماری بیٹیاں اعلیٰ تعلیم (ڈگری کالج) کے لیے روزانہ درجنوں کلومیٹر کا پرخطر اور طویل سفر طے کر کے تیمرگرہ جانے پر مجبور ہیں۔
❌ غربت اور مہنگائی کی مار اوپر سے روزانہ کے بھاری کرائے!
❌ طویل فاصلے اور پردے کے مسائل!
❌ نتیجہ؟ بے شمار ہونہار طالبات غربت اور سفری مشکلات کی وجہ سے میٹرک یا انٹر کے بعد تعلیم کو الوداع کہہ دیتی ہیں۔ کیا یہ ہمارے پورے معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ نہیں؟
⚖️ تعلیم حق ہے، خیرات نہیں!
اپنی بیٹیوں کو محفوظ، باوقار اور قریبی تعلیمی ماحول فراہم کرنا ریاست اور متعلقہ اداروں کی اولین آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔
🏛️ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، محکمہ تعلیم اور تمام متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
👉 تحصیل تالاش میں فوری طور پر "گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج" کی منظوری دی جائے اور اس کا عملی آغاز کیا جائے۔
🌟 آئیے مل کر آواز اٹھائیں!
یہ صرف ایک کالج کا مطالبہ نہیں، تالاش کے روشن مستقبل اور ہماری بیٹیوں کے بنیادی حق کی جنگ ہے۔ اس آواز کو حکامِ بالا کے ایوانوں تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں کر بھر پور شیئر کریں۔
11/06/2026
یہ بچہ ثناء اللہ ولد گل حکیم، سکنہ دیولئی شمشی خان آج صبح شمشی خان ہسپتال سے لاپتہ ہوگیا ہے۔
اگر کسی کو اس بچے کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا کہیں نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر اس کے چچا عزیز الحکیم سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
📞 0342-7855469
11/06/2026
تالاش شمشی خان سے افسوسناک خبر___
شمشی خان گیروتنگے سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کا جوان عالمگیر خان بھی مظفرآباد کشمیر ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گئے۔
10 جون 2026 کو مظفرآباد آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر گر گیا، جس کے نتیجے میں علاقہ تالاش شمشی خان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان حولدار عالمگیر خان ولد ہمایون خان مرحوم سکنہ گیروتینگے شمشی خان نمبر 4427179 ائی ایم یونٹ 21 ارمی ایوی ایشن سکواڈرن ایل اے ڈی (شہ ی د) ہوگئے___
نماز جنازہ آج رات 11 بجے شمشی خان گیروتنگی پرائمری سکول کے قریب جنازگاہ میں ادا کی جائیگی۔
07/06/2026
دیر پائین کے مختلف تھانوں میں جنگلات کو آگ لگانے والوں کے خلاف ایف۔ ار۔ از درج ۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.