The Times Of Ghizer

The Times Of Ghizer

Share

گلگت بلتستان

04/05/2026

غذر:
گلگت-شندور روڈ کھولنے کی ہدایت، آغا خان پنجم کے دورہ کے پیشِ نظر انتظامات تیز
گلگت بلتستان حکومت کے محکمہ تعمیرات عامہ (C&W) غذر ڈویژن کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں گلگت-شندور روڈ (GSR) کو کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق روحانی پیشوا آغا خان پنجم کا دورہ 20 سے 25 مئی 2026 تک متوقع ہے۔ اس دوران عوام کی سہولت، آمدورفت کی روانی اور سرکاری انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے گلگت-شندور روڈ کو فعال رکھنا ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی بندش عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے اور سرکاری سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے، لہٰذا متعلقہ ادارے فوری اقدامات کرتے ہوئے اس اہم شاہراہ کو مقررہ مدت کے دوران کھلا رکھنے کو یقینی بنائیں۔
مراسلہ ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن غذر کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں تمام متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

24/04/2026
Want your business to be the top-listed Media Company in Ghizar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Ghizar