Jago Pakistan
Raise Issues and Give awarness
08/03/2026
رہبر جان من ♥️
03/10/2025
گورنر کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، پارٹی کے صدر کی حیثیت سے میں جو بولوں گا وہ پارٹی پالیسی ہوگی۔ پارٹی معاملات بیانات سے نہیں چلتے، اس کا اپنا ضابطہ اور طریقہ کار ہوتا ہے۔ کسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
امجد حسین ایڈوکیٹ صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان
08/09/2025
تحریک انصاف نظریاتی نوجوانوں کی پارٹی ہے
سن 1990 سے گلگت بلتستان میں انتخابات کا دور چل رہا ہے پی پی پی ،ن لیگ ،تحریک جعفریہ جو آج کی تحریک اسلامی کے نام سے جانی جاتی ہے تو کبھی ق لیگ جیسی پارٹیاں گلگت بلتستان حکومت کرتی آرہی تھی اس پورے عرصے میں گلگت بلتستان کے لوگ زیادہ تر انہی روایتی پارٹیوں میں ہوا کرتے تھے مجھے یاد ہے میرا تعلق ضلع نگر سے ہے اور میرا پورا راجوا خاندان پاکستان پیپلز پارٹی میں ہوا کرتا تھا آہستہ آہستہ تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں اپنی جگہ بناتی گئی اور خان صاحب کا بیانیہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو سمجھ آتا گیا
لوگوں نے دیکھا ایک نئی پارٹی گلگت بلتستان میں ایک نئے بیانیہ کے ساتھ آرہی ہے لیکن لیڈر عمران خان کی شخصیت کسی سے ڈھکی چھپی تھی نہیں اور اپنی زندگی میں خان صاحب نے جو اس قوم کے لئے کیا تھا وہ بھی قابل دیداور تھا لوگوں کو خان صاحب کا نظریہ اور پارٹی کا منشور دل و دماغ میں رچ بسنے لگا اور کثیر تعداد میں لوگوں نے تحریک انصاف کی طرف رکھ کرنا شروع کئے جس میں اکثریت نوجوانوں کی تھی اور آج بھی ہے
نوجوانوں کا روایتی پارٹیوں کو چھوڑ کر ایک نئی پارٹی کی طرف رکھ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ پارٹی یوتھ کے موقف کو پروموٹ کرتی ہے اور جو بابے پہلے سے پارٹیوں پر قابض ہیں اور مرنے کے بعد اپنے بیٹوں کو اسی منصب پر بیٹھا کے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ اوپر نہیں آرہا تھا اور وہی خاندانی چہرے بار بار قوم کو دیکھنے کو ملتی تھی لیکن تحریک انصاف اور عمران خان نے اس بت کو ایسا توڑا کہ آج وہی بابے پریشان ہیں کہ کیو آج کا جوان ہماری پارٹی کی طرف رخ نہیں کرتا ،کیو ہر جوان تحریک انصاف کا گن گاتا ہے
یہ ساری باتیں میں اس لئے نہیں کر رہا کہ میں تحریک انصاف میں ہوں بلکہ اس پارٹی میں رہ کر میں نے خود اندر سے دیکھ لیا ہے کہ آیا سچ میں یہ پارٹی نوجوانوں کو موقع دیتی ہے یا نہیں اور الحمدللہ ثابت بھی ہوا ہے کہ یہاں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ یہ جوان اس منسٹر کا بیٹا ہے ،اس کاروباری کا بیٹا یا اس نمبردار کا بیٹا ہے جس کا زندہ مثال میں خود ہوں جس وقت گلگت بلتستان میں آئی ایس ایف گلگت بلتستان لیول پر تنظیم سازی ہو رہی تھی تب مجھے اعلی قیادت کی جانب سے میسج موصل ہوا کہ ہم آپ کو آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے کابینہ میں لینا چاہ رہے ہیں اگر آپ ٹائم دے سکتے ہو تو آپ بتا دے ہم آپ کا نام ٹاپ لسٹ میں شامل کرئنگے
میرے وہم و گماں میں بھی نہیں تھا کہ کبھی ایسا ہوگا کیونکہ نہ میری وہ عمر تھی تو نہ میرا اس لیول کا اثر رسوخ کہ میں صوبائی لیول پر کوئی عہدے کے بارے میں سوچوں جب یہ میسج ملا تو مجھے اندازہ ہوا کہ آج میں جس جگے میں کھڑا ہوں بخدا کی قسم اپنی مستقبل کی درست سمت میں کھڑا ہوں یہ خیال میرے زہن میں آیا اور میں نے ہاں بول دیا جو بات تحریک انصاف کو سب سے ممتاز کرتی ہے اور مجھے جو سب سے بہترین پہلو لگا وہ یہ کہ نہ کسی نے میرے خاندان کے بارے میں پوچھا نہ کسی نے میرے والد کے پیشے کے بارے میں بلکہ اس قیادت نے صرف اور صرف اگر میری سلیکشن کی ہے تو میری زاتی ٹیلنٹ کے بنیاد پر جس پر صوبائی صدر اویس محبوب داد کے مستحق ہیں اور اس صدر کے ساتھ کام کرتے ہوئے فخر بھی محسوس ہو رہا ہے جس کا نظریہ میرٹ کے بنیاد پر پارٹی کو گلگت بلتستان میں مظبوط کرنا
الحمد اللہ اس کے بعد تحریک انصاف کے صوبائی قیادت نے اس نا چیز کو صوبائی لیول پر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جیسے اہم عہدے سے نوازا جس پر میں خالد خورشید ،امجد علی شاہ اور اویس محبوب بھائی کا جتنا بھی دل سے شکریہ ادا کروں کم ہے
اس لئے آج بھی میں اپنے سرکل کے تمام نوجوانوں کو باور کراتا رہتا ہوں کہ نوجوانوں کا مستقبل تحریک انصاف میں جہاں خاندان اور والد کے پیشے کو نہیں بلکہ ٹیلنٹ ،قابلیت اور ذہانت کو دیکھا جاتا ہے اس لئے اے گلگت و بلتستان کے نوجوانوں آئے اس پارٹی کے ہاتھوں کو مظبوط سے مظبوط تر بنائے اور اپنا بھی اور اپنے آنے والے نسلوں کا مستقبل سنوارنے
شکریہ
منجانب : یاداش حسین عقابی
ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آئی ایس ایف گلگت بلتستان
27/06/2025
قائداعظم یونیورسٹی میں مرحوم یاور عباس کی یاد میں شمعیں روشن، نوجوانوں کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے آج قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں معروف سماجی و سیاسی کارکن مرحوم یاور عباس کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ نوجوانوں نے یاور عباس کی جرات مند، اصولی اور مزاحمتی زندگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انسانی حقوق اور جمہوری آزادی کے لیے یاور عباس کی بے خوف جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ وہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مثالی کردار تھے۔
مزید براں یاور عباس کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اور نوجوانوں نے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یاور کی آواز کبھی خاموش نہیں ہوگی، اور ان کے نظریات کو ہر حال میں زندہ رکھا جائے گا
16/03/2025
نگر: معروف سوشل ایکٹوسٹ نگری فراز گرفتار
چھلت پولیس نے معروف سماجی کارکن اور قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین نگری فراز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، نگری فراز کو ان کی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پر حراست میں لیا گیا، جس پر عوامی و طلبہ حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سماجی و سیاسی کارکنان نے اس گرفتاری کو آزادیٔ اظہار پر قدغن قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit
05811