Food Department District Gilgit
food department
20/05/2026
پریس ریلیز
مورخہ: 20 مئی 2026
مقام: سب ڈویژن دنیور
سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان جناب محمد اعظم خان، ڈائریکٹر جنرل فوڈ جناب محمد جعفر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محترمہ تسلیم کوثر کے احکامات کی روشنی میں سب ڈویژن دنیور میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف ہوٹلز، جنرل اسٹورز، تندورز اور بیکری شاپس کا معائنہ جاری ہے۔
اس خصوصی مہم کا مقصد گلگت بلتستان فوڈ ایکٹ 2022 پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانا، عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانا، اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کو مزید بہتر بنانا ہے۔
فوڈ انسپکٹرز کی جانب سے کاروباری مراکز کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ صفائی، معیار اور خوراک کی محفوظ تیاری کے اصولوں کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن پراسیس مکمل کرنے والے کاروباری مراکز کو گلگت بلتستان فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔
فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے تمام دکانداروں، ہوٹل مالکان، بیکری اور تندور مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوڈ ایکٹ 2022 اور متعلقہ قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جاری کردہ:
میڈیا کوآرڈینیٹر
ڈسٹرکٹ گلگت
18/05/2026
پریس ریلیز
مورخہ: 18 مئی 2026
مقام: سب ڈویژن دنیور
بہ حکم سیکریٹری فوڈ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ محترمہ تسنیم کوثر کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن دنیور میں فوڈ انسپکٹرز نے مختلف ہوٹلز، جنرل اسٹورز، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور پیزا کنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورانِ انسپیکشن متعدد مقامات سے زائد المیعاد (Expired) اشیائے خوردونوش برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر تلف کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں اور فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ متعلقہ دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو خبردار کیا گیا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوامی صحت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ناقص، غیر معیاری یا زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
جاری کردہ:
میڈیا کوآرڈینیٹر
ضلع گلگت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit