B.S.F KIU Gilgit
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from B.S.F KIU Gilgit, Media/News Company, Gilgit.
27/10/2025
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
السلام علیکم، بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے معزز اراکین و طلبہ!
میں، *فیصل محمود شگری* ، بڑے فخر اور جذبے کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اُتر رہا ہوں۔
یہ فیصلہ میں نے کسی منصب یا پہچان کے لیے نہیں بلکہ طلبہ کی خدمت، رہنمائی، اور ان کے حقوق کی مؤثر نمائندگی کے جذبے کے تحت کیا ہے۔میرا مقصد صرف قیادت حاصل کرنا نہیں، بلکہ بلتستان کے تمام طلبہ کو متحد کرنا اور ان کے اندر تعلیمی، فکری اور سماجی شعور پیدا کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔
بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ سے اس عزم کے ساتھ کھڑی رہی ہے کہ طلبہ کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں ہر آواز سنی جائے، ہر صلاحیت کو موقع ملے، اور ہر طالب علم اپنی شناخت پر فخر محسوس کرے۔ہم چاہتے ہیں کہ بلتستان کے نوجوان اپنی ثقافت، زبان، اور اقدار کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم اور رہنمائی کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔
✊🏼 بلتستان کی پہچان — طلبہ کی شان!
پریس ریلیز
بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن
بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن جامعہ قراقرم گلگت میں یومِ حسینؑ منانے اور سبیلِ حسینؑ لگانے پر طلباء کو یونیورسٹی سے خارج کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ امام عالی مقام حضرت حسینؑ کی یاد انسانیت، حق، اور عدل کی علامت ہے جسے منانا ہر فرد کا نہ صرف مذہبی بلکہ آئینی و اخلاقی حق بھی ہے۔
جامعہ قراقرم جیسے اعلیٰ تعلیمی ادارے میں ایسے طلباء کے ساتھ یہ غیر منصفانہ سلوک افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے جو پرامن انداز میں یوم حسینؑ منانے کے عمل میں شریک تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کا داخلہ منسوخ کرنا اور انہیں تعلیم کے حق سے محروم کرنا نہ صرف طلباء دشمنی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ آئین پاکستان میں دی گئی مذہبی آزادی کے اصولوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔
بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن اس جبر و ناانصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ ایسے اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ہم تمام تعلیمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ طلباء کی فکری، مذہبی اور نظریاتی آزادی کا احترام کریں اور ایسی پالیسیاں اپنائیں جو معاشرتی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیں۔
بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن ہمیشہ سے حق، عدل اور آزادیٔ اظہار کے اصولوں پر کاربند رہی ہے اور آئندہ بھی ہر مظلوم طالبعلم کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔
صدر بی ایس ایف کے آئی یو شہباز واحدی
بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن
23/12/2024
بی ایس ایف کے آئی یو یونٹ گلگت ڈویژن کے جانب سے گلگت سکردو روڈ ٹنل بناو زندگی بچاو مارچ کو کامیاب بنائیں بی ایس ایف مرکز کے آئی یونٹ صدر شہباز شریف واحدی پوری کابینہ تمام کارکنان اور گلگت مشاورتی کونسل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
15600