Chief Minister Gilgit-Baltistan

Chief Minister Gilgit-Baltistan

Share

Justice (R) Yar Muhammad appointed as Care taker Chief Minster Gilgit-Baltistan, on dated 25th November 2025.

Photos from Chief Minister Gilgit-Baltistan's post 22/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت آمد کے موقع پر انکا استقبال کر رہے ہیں۔

21/05/2026

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد کو الیکشن کمیشن آفس کے دورہ کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سونئر پیش کر رہے ہیں

19/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت تشریف آوری کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام!!
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت تشریف آوری کے موقع پر اپنے خصوصی تہنیتی اور خیرمقدمی پیغام میں کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے ہز ہائنس کو گلگت تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ کہا کہ ہز ہائنس کی گلگت آمد ہمارے لئے باعث مسرت اور باعث فخر ہے۔ امامت کی تاج پوشی کے بعد گلگت کا یہ پہلا دورہ امام کے پیروکاروں اور گلگت بلتستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت ہز ہائنس کی گلگت تشریف آوری کے موقع پر ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی، جس کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان چہارم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہز ہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم انسانیت کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی خدمات کو وسعت دیں گے۔اس سے قبل بھی ہز ہائنس نے گلگت بلتستان کے متعدد دورے کئے ہیں اور یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں بسنے والی اسماعیلی کمیونٹی کو ہز ہائنس کی تشریف آوری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دیدار کے سلسلے میں پیروکاروں کو درکار تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

CM Office, Chinar Bagh
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00