GMN Urdu
GMN URDU is a Digital Media Plateform of Gilgit Baltistan Where we Share all the latest Stories.
24/06/2026
گلگت (پ۔ر) مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے ترجمان حسین احمد نے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ تمام مکاتبِ فکر کو ساتھ لے کر چلیں اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح بنائیں۔
اپنے ایک اہم بیان میں ترجمان مرکزی مسلم لیگ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مختلف مکاتبِ فکر کے لوگ آباد ہیں اور یہاں فرقہ وارانہ فسادات ایک ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، اس لیے نو منتخب صوبائی حکومت کو اپنی پالیسیوں میں امن و امان کو سب سے اوپر رکھنا ہوگا کیونکہ امن قائم ہوگا تو ہی دیگر تمام معاملاتِ زندگی آگے بڑھ سکیں گے۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان نے خطے کے دیگر سنگین مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس دیرینہ اور اذیت ناک مسئلے کا کوئی مستقل اور پائیدار حل نکالے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ خاص طور پر شہروں سے دور دراز واقع پسماندہ علاقوں میں تعلیمی اور صحت کے ادارے ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں، جہاں عملہ اور بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ نے نو منتخب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ان ویران اداروں کو فعال اور آباد کرے تاکہ غریب اور دور دراز علاقوں کے عوام کو کم سے کم خرچے میں صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔
جاری کردہ
میڈیا سیل
مرکزی مسلم لیگ ، گلگت بلتستان
24/06/2026
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے نائب صدر اور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سرفراز حسین کو اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرفراز حسین طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی، عوام اور کاروباری برادری کی خدمت میں مصروف ہیں۔ پارٹی کے لیے ان کی وابستگی، وفاداری اور سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ کاروباری شعبے میں ان کا کردار بھی نمایاں رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سرفراز حسین نے مختلف مواقع پر عوامی مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور پارٹی کے نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث وہ اس اہم ذمہ داری کے لیے موزوں امیدوار ہیں۔
بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ سرفراز حسین کی صلاحیتوں، تجربے اور عوامی خدمت کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اسپیشل اسسٹنٹ کے عہدے پر تعینات کیا جائے تاکہ وہ مزید مؤثر انداز میں عوام اور حکومت کی خدمت کر سکیں۔
بیان میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ اہل، باصلاحیت اور مخلص کارکنوں کو آگے لا کر گلگت بلتستان کی ترقی کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100