Knowledge Space

Knowledge Space

Share

Knowledge Space is newly page contains thoughts and new thinking of people in world

31/12/2022

‏عبدالستار ایدھی مرحوم سے ایک بار کسی نے پوچھا
آپ نے ہزاروں لاوارث لاشیں دفنائیں، کبھی کسی لاش کی حالت دیکھ کر رونا آیا۔۔۔۔۔۔۔؟؟
انہوں نے آنکھیں بند کر کے گہری سوچ میں غوطہ زن ہوتے ہوئے کہا، ‏ایک مرتبہ میرے رضاکار ایک صاف ستھری لاش لے کر آئے جو تازہ انتقال کئے بوڑھے مگر کسی پڑھے لکھے اور کھاتے پیتے گھرانے کی لگ رہی تھی، اس کے سفید چاندی جیسے بالوں میں سلیقے سے کنگھی کی ہوئی تھی۔ دھوبی کے دھلے ہوئے سفید اجلے کلف لگے سوٹ میں اس کی شخصیت بڑی باوقار لگ رہی تھی۔
اُس لاش کو میں غور سے دیکھ رہا تھا کہ، میرے رضاکار نے کراچی کے ایک پوش علاقے کا نام لے کر کہا، کہ یہ لاش فلاں بنگلے کے باہر پڑی تھی، ‏ہم جونہی بنگلے کے سامنے پہنچے تو ایک ٹیکسی میں سوار فیملی جو شاید ہمارا ہی انتظار کر رہی تھی اس میں سے ایک نوجوان برآمد ہوا،
اور جلدی سے ایک لفافہ ہمیں تھماتے ہوئے بولا، یہ میرے والد ہیں اور یہ تدفین کے اخراجات ہیں، ان کو اچھی طرح غسل دے کر ان کی تدفین کر دینا۔
‏اتنے میں ٹیکسی سے آواز آئی، تمھاری تقریر میں فلائٹ نکل جائے گی جانو، یہ سنتے ہی نوجوان پلٹا اور مزید کوئی بات کیے ٹیکسی میں سوار ہو گیا، اور ٹیکسی فراٹے بھرتی ہوئی آنکھوں سے اوجھل ہو گئی۔

ایدھی صاحب بولے "اس لاش کے متعلق جان کر مجھے بہت دکھ ہوا، ‏اور مزید کہا کہ میں اس بد قسمت شخص کی جانب دیکھنے لگا تو مجھے ایسے لگا جیسے وہ بازو پھیلائے مجھے درخواست کر رہا ہو کہ ایدھی صاحب ساری لاوارث لاشوں کے وارث آپ ہوتے ہیں، مجھ بد قسمت کے وارث بھی آپ بن جائیں، میں نے فوراً فیصلہ کیا کہ اس لاش کو غسل بھی میں دوں گا اور تدفین بھی خود کروں گا، ایدھی صاحب نے غمگین لہجے میں کہا کہ، جونہی میں غسل دینے لگا تو اس اجلے جسم کو دیکھ کر میں سوچ میں پڑ گیا کہ جو شخص اپنی زندگی میں اس قدر معتبر اور حساس ہو گا، اس نے اپنی اولاد کی پرورش میں کیا ناز و نعم نہ اٹھائے ہوں گے ۔ ۔ ؟
مگر اولاد کے پاس اپنے والد کی تدفین کا وقت بھی نہ تھا۔
اور یہ کہتے ہوئے اس دن عبداستار ایدھی صاحب انسانیت کی ڈوبتی ناوٗ پر رو پڑے ۔ ۔

دُنیا اور اس میں بسنے والوں کے اشرف المخلوقات کے کارنامے 🙃

10/11/2022

فارم ب بنوانے کا طریقہ کار ۔
1۔ سب سے پہلے اپ نے اپنے متعلقہ ویلج کونسل افس سے برتھ سرٹیفیکیٹز بنوانے ہے جس میں 3 سے 6 دن تک لگ سکتے ہے۔
2۔ برتھ سرٹیفیکیٹز بنوانے کے بعد نادرا افس جا کر اپلائی کریں ، وہاں اپکو ایک فارم دیا جائے گا جس کو اپ گزڈیڈ افیسر سے تصدیق کر کے واپس نادرا افس میں جمع کرنا ہوگا۔ ساتھ برتھ سرٹیفیکیٹز ، سکول سرٹیفیکیٹز ، یا فولیو کارڈ ، اٹیج کریں۔
نوٹ۔ 6 دسمبرسے نادرا نے پالسی چینج کی ہے۔ کہ کسی بھی گھرانے میں جتنے بچے ہو ، ان کے برتھ سرٹیفیکیٹز ، ان کے میرج سرٹیفیکیٹز ، اگر والدین میں کوئی وفات پایا ہو تو ان کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹز بنوانا لازم کیا ہے۔ یہ فالسی وقتی طور پر ہے ان سے عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ہیں ۔لیکن یہ سب ہمارے فائدے کیلئے ہیں اس کا مقصد یہ ہے کہ چند مہینے بعد نادرا کا ریکارڈ 95٪ کلئر ہو۔ جائے گا ۔ اور اس میں عوام کو بہت اسانی ہوگی۔۔

۔ #

Want your school to be the top-listed School/college in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

31
Gilgit
15100