Gilgit Baltistan Viral

Gilgit Baltistan Viral

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Baltistan Viral, Main city Gilgit, Gilgit.

04/01/2023

*گلگت(پریس ریلیز)تحریک تحفظ حقوق مناور کے بانی و چیئرمین مسٹر راشد عمر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک اہم ہنگامی عمر ہاوس مناور میں بلایا گیا۔اجلاس میں وائس چیئرمین شاکرحسین ، مسٹر یاور عباس ایڈووکیٹ سابق نائب صدر ہیڈکوارٹر بار،مسٹر سمیع الرحمان، مسٹر نویدحیدر ،مسٹر رضی اللہ رضوی کور کمیٹی کے ممبران کے علاوہ فیصل احمد کو کوارڈینیٹر ، رضی اللہ رضوی ،وقاص فیضان، سبطین نویدہلشر اور وقاص عمر کو سوشل میڈیا ٹیم ودیگر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا جس میں حکومت اور گلگت انتظامیہ پر کڑی تنقید کی گئی۔کور آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت اور انکے حواری گلگت بلتستان میں پشتنی باشندگان کے ساتھ ستم ڈھارہی ہے۔گزشتہ سال سے تاایندم حکومت کے کارندے انتظامیہ کی آڑ میں خلاف ضابطہ و خلاف دستور پشتنی باشندوں کے حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں اور اس سے علاقے میں امن کی صورتحال روبروز خراب ہوتی جارہی ہے جسکی زمہ دار براہ راست صوبائی حکومت ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر حکومت ایک منظور نظر لابی کے ساتھ کام کررہی ہے اور چند مقامی عناصر انکی مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سرگرم ہیں اور ان شاللہ وقت آنے پر پشتنی پاشندگان کی طرف سے انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جاری بیان میں انہوں نے مزید وضاحت کی ہے کہ ہم قطعا ترقیاتی منصوبوں کے خلاف نہیں تاہم عوامی مفادات کے نام پر چند آلہ کاروں کو فائدہ پہنچاکر غیرمقامی عناصر ہماری اراضیات کو ہڑپنا چاہتی ہے اور ہم ان عناصر کے خلاف متحد ہیں۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار پشتنی باشندگان جو سینکڑوں سال سے آباد و متصرف ہیں ان سے تحت قوانین اراضی حاصل کرنے کی بجائے جبرا قبضہ کرحاصل کرنا چاہتی ہے اور ان شاللہ ہماری اتحاد کے سامنے سرکار کا یہ خواب خواب ہی رہےگا۔انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ہم اپنی اراضیات کے واحد مالک و متصرف ہیں۔ اور ان شااللہ ہم ہر فورم پر ان مٹھی بھر عناصر کے خلاف کاڈٹ کر کھڑے ہونگے۔حکومت کو اگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بجائے زبردستی اراضیات کو ہتھیانے والوں کے خلاف ہمارا اتحاد مثالی ہوگااور یقینا اس طرح کےطرزعمل سے حکومت کو براہ راست ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا ہوگا۔دریں اثنا علاقے کے وسیع تر مفاد اور پشتنی باشندہ گان کے حقوق کی تحفظ کے لیے معتبر شخصیات کی سر پرستی میں ایک کونسل بھی قائم کی گٸ ہے۔وائس آف لا گلگت بلتستان*

07/04/2020

https://youtu.be/WhR-Al_BlOU

سکردو پولیس کا شہریوں پر بدترین تشدد ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہو گئی|GB محکمہ پولیس سکردو عوام کو کشمیری سمجھ کر نہیں بحیثت شہری سمجھ کر پیش آئے، زاتی رائے مہربانی ہو گی

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Main City Gilgit
Gilgit
5100