D-TV

D-TV

Share

DTV.GB

06/07/2026

ڈاکٹر محمد اقبال سابق منسٹر ورکس
دنیور سجاد آباد دنیور میں بجلی کی عدم فراہمی اور شدید گرمی کے باعث عوام، خاص طور پر ہماری مائیں اور بہنیں، سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہمارے حلقے کے بجلی گھروں میں اضافی بجلی موجود ہے، اس کے باوجود عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

06/07/2026

شدید گرمی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف سجاد آباد میون گلی کی خواتین کا احتجاج، گلگت جانے والی مرکزی شاہراہ بند
دنیور: شدید گرمی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف محلہ سجاد آباد، میون گلی کی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاجاً گلگت جانے والی مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی عدم دستیابی نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ گھروں میں پانی کی فراہمی، بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بار بار متعلقہ حکام کو شکایات کے باوجود مسئلے کا مستقل حل نہیں نکالا گیا۔
احتجاج کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقے میں فوری طور پر بجلی بحال کی جائے اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا مستقل اور مؤثر حل نکالا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
مقامی شہریوں نے بھی متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے پیشِ نظر عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Gilgit
15100