Times Of Nagar
Social Media
09/11/2025
نگر ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن امیر خان نے کہا ہے کہ حلقہ چار نگر میں پاکستان پیپلز پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے، یہی وجہ ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درجن بھر امیدوار میدان میں ہیں۔
اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے امیر خان نے کہا کہ اگر پارٹی قیادت نے انہیں ٹکٹ دیا تو وہ یہ نشست جیت کر پارٹی قیادت کو تحفے میں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے زیادہ مضبوط ہے اور پارٹی کارکنوں میں مثالی اتحاد و اتفاق پایا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں نگر کے حلقے میں اسلامی تحریک کو فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا تھا، تاہم آئندہ الیکشن میں وہ اس حقیقت کو عملی طور پر ثابت کریں گے۔
امیر خان نے واضح کیا کہ پارٹی قیادت جسے بھی ٹکٹ دے گی، اس کا فیصلہ متفقہ طور پر قبول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ نگر میں پاکستان پیپلز پارٹی کمزور ہے، وہ اپنی غلط فہمی دور کر لیں، کیونکہ آئندہ الیکشن کے نتائج ان کے تمام خدشات کو غلط ثابت کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کی ضرورت نہیں، پارٹی اپنی عوامی طاقت کے بل پر الیکشن میں حصہ لے گی۔
Pakistan Peoples Party - PPP
Amir Khan
03/12/2022
انتباہ!
شاہراہ قراقرم کو پاکستان کی معیشت کے لئے ریٹھ کی ہڈی کا درجہ دیا جاتا ہے جس پر امن و امان ہر صورت ممکن بنانا ضروری ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے گنش کے شرپسندوں کی جانب سے آئے روز امن و امان کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جاتی ہے جس کی پشت پناہی ڈی سی ہنزہ, اے سی ہنزہ اور انتظامیہ کے دیگر زمہ داران کرتے ہیں۔ آج پھر گنش ہنزہ کے شرپسندوں کی جانب سے نگر سے آنے والی ماربل کی گاڑیاں روکی گئی ہیں جو امن امان کو نقصان پہچانے کی سازش ہے۔ اس سے پہلے بھی ایسی حرکتیں کی گئی ہیں جن میں نگر میونسپل کمیٹی کی گاڑیوں پر حملہ کرنا, کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کو بے جا تنگ کرنا نگر سے تعلق رکھنے والی مسافر گاڑیوں پر حملہ کر اور دیگر واقعات شامل ہیں۔
صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داراں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ڈی سی ہنزہ اور اے سی ہنزہ کی پشت پناہی میں شرپسندی پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر نگر کے جوانوں کی جانب سے نگر کے مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا جائے گا۔
نگر کے مختلف مقامات سے رابطہ کرنے والے تمام جوانوں اور زمہ داران کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے کہ انہوں مدد اور معاونت کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کیا۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ آپ سب تحمل کا مظاہرہ کریں انشااللہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
عبدالمطلب بوجیا
Times Of Nagar 🚩🚩
23/10/2022
ڈونگ داس تنازع پر حکومت کا متعصبانہ رویہ!
تمام اہلیان نگر و سمائیر سے گزارش ہے کہ مکمل طور پر تیار رہیں اس وقت حکومت سے مذاکرات جاری ہیں خدا نخواستہ اگر مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ہم اگلا لائحہ عمل طے کرینگے اور نتائج خطرناک ہونگے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ نوجوان کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے بیدار رہیں۔
(صدر تنظیم نوجوانان نگر خاص عبدالمطلب)
یکطرفہ گرفتاریاں نامنظور۔
ان بچوں کو آغواہ کرکے کہی گھنٹے رکھنے کا کسی پہ مقدمہ ہوا ہے تو بتائیں ہم اب تک بھائی چارگی کی خاطر چپ ہیں اسکا یہ مطلب نہ لیا جائے نگر قوم کمزور ہے۔
نگر کا ایک بندہ بھی گرفتار ہوا تو پورا گلگت بلتستان ڈسٹرب ہوگا حکومت سوچ سمجھ کے کام لے۔
(ٹائم آف نگر)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
15650
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |