Sobia J. Muqaddam
A Politician from Diamer, Gilgit-Baltistan. Served as member assembly and a Minister in Government of Gilgit-Baltistan
انجینیئر اظہار اللہ کی قیادت میں گوہرآباد کے مختلف پروفیشنلز، نوجوانوں اور بااثر سٹیک ہولڈرز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے محترمہ ثوبیہ جے مقدم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
یہ شمولیت صرف سیاسی وابستگی نہیں بلکہ عوامی حقوق، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور حلقے کی ترقی کے سفر میں ایک نئے عزم کا اظہار ہے۔
ہم ان تمام ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے عوامی طاقت اور شہید ذوالفقار علی بھٹو و شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے پر اعتماد کرتے ہوئے قافلۂ جیالاں کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔
انشاءاللہ نوجوانوں کی توانائی، عوامی اعتماد اور کارکنوں کی بھرپور حمایت سے پاکستان پیپلز پارٹی حلقے کی مضبوط ترین سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے، اور یہ قافلہ دن بدن مزید مضبوط ہوگا۔
جیالوں کے قافلے میں شامل تمام ساتھیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید!
عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
دیامر ڈویژن گوہر آباد کی سرزمین پر پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک تاریخی اور فقیدالمثال عوامی جلسہ، جسے محترمہ ثوبیہ مقدم نے شاندار انداز میں آرگنائز کیا۔
فخرِ گلگت-بلتستان، محترم امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت-بلتستان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
عوامِ گوہر آباد نے اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کیا، فضا “جیئے بھٹو” اور “امجد حسین زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ جلسہ گاہ عوام کے جمِ غفیر سے کھچا کھچ بھری رہی جبکہ جیالوں کے جوش و جذبے نے پورے ماحول کو گرما دیا۔
یہ تاریخی اجتماع اس بات کا واضح پیغام تھا کہ دیامر ڈویژن میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک مضبوط عوامی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100