Indus Int News
This platform is the voice of the people of the underprivileged areas, representing the sports, culture and tourism of the northern regions.
لاہور میں تیز طوفانی بارش کے ساتھ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ مختلف شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور بجلی کے کھمبوں، کمزور دیواروں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے جبکہ موسمی صورتحال کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ شین بر کو دینے کا وعدہ کیا تھا حاجت بھائی نے نہیں لیا
نگر: انٹرنیٹ کی بدترین صورتحال، فری لانسرز اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد شدید متاثر
نگر: ضلع نگر میں انٹرنیٹ کی مسلسل خراب اور غیر مستحکم سروس نے شہریوں، فری لانسرز، طلبہ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کی ناقص کارکردگی نے روزگار اور تعلیمی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔
شہریوں کے مطابق کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے جبکہ بعض مقامات پر گھنٹوں سروس معطل رہتی ہے، جس کے باعث آن لائن میٹنگز، فری لانسنگ پروجیکٹس، ڈیجیٹل کاروبار اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
فری لانسرز اور آن لائن کام کرنے والے نوجوانوں نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام متاثر ہونے سے روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔
متاثرہ افراد نے حکومتِ گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ نگر میں انٹرنیٹ کی خراب صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو معیاری اور بلا تعطل انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
"خون سستا ہو گیا اس لیے پیٹرول مہنگا ہو گیا" مولانا فضل الرحمن
Click here to claim your Sponsored Listing.