Ghizer Public News
غذر پبلک نیوز ( سچ کا ساتھی)
07/07/2026
کراچی سے 300 ناٹیکل میل دور کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کارگو طیارہ اورماڑا کے قریب سمندر پر پرواز کے دوران لاپتا ہوا، پاکستانی کارگو کمپنی کے طیارے کا رابطہ رات 9 بجکر 32 منٹ پرمنقطع ہوا۔
پی اے اے ذرائع نے بتایا کہ کارگو پرواز شارجہ سے کراچی آرہی تھی، طیارے کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی( پی اے اے) نے نجی کمپنی کے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے سے دورانِ پرواز رابطہ منقطع ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارگو طیارے نے پرواز کے دوران نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی کراچی اے سی سی نے طیارے کو فوری رہنمائی فراہم کی، طیارہ اچانک تیزی سے نیچے آیا اور سمت بھی تبدیل کرلی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا، طیارے سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ بیک وقت منقطع ہوا۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فوری طور پر فعال کردیا گیا، لاپتا کارگو طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مختلف ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق نجی کارگو طیارے میں عملے کے 5 افراد سوار تھے۔
07/07/2026
گلگت بلتستان کے تمام برطرف پولیس اہلکاروں کو ان کے الاؤنسز اور مکمل تنخواہوں کے ساتھ بحال کروانا سیاست نہیں خدمت سمجھتا ہوں بہت جلد خوشخبری موصول ہوگی برطرف پولیس کے اہلکاروں متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے جہدوجہد کر رہا ہوں تاکہ متاثرہ خاندانوں کا ازالہ ہو سکے وہ بھی اس مہنگائی میں پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ امن و امان کے قیام اور عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ حالات میں ان کی بحالی نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے گی بلکہ فورس کے مورال کو بھی بلند کرے گی۔ متاثرہ خاندانوں نے مجھ سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کو حل کیا جائے گا میں سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر کرتا ہوں میرے داروزے میرا حلقہ سمیت تمام گلگت بلتستان کے بچہ بچہ کے کھلے ہیں بلا جھجک آجاے قائد حزب اختلاف. حفیظ حفیظ الرحمن
اطلاعِ گمشدگی
گوپس سے گاکوچ سفر کے دوران موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے میرا والٹ کہیں راستے میں گم ہو گیا ہے۔
والٹ میں:
کچھ نقد رقم
(یونیورسٹی کارڑ)
اے ٹی ایم کارڈ
قومی شناختی کارڈ (CNIC)
اگر کسی بھائی کو یہ والٹ ملے تو براہِ کرم درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
📞 0355-4312317
مہربانی ہوگی اگر اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ والٹ اپنے مالک تک پہنچ سکے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا عطا فرمائے۔
گلگت؛
سخت گرمی کے موسم میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے وجوہات بند پاور پراجیکٹس کی صورتحال سابق حکومتوں کی بدترین نااہلی اور فوری ممکنہ اقدامات، 100 میگاواٹ سولر پراجیکٹ اور 58 میگا واٹ سولر پلیٹ منصوبے پر بے ضابطگیوں اور عوام کی مشکلات پر سابق وزیر اعلی، اپوزیشن لیڈر و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی خصوصی گفتگو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit