Gilgit 24 Hours

Gilgit 24 Hours

Share

News page

22/02/2026

گلگت، جوٹیال کے مختلف علاقوں میں مقیم ہنزہ اور غذر کے نمائندہ کور کمیٹی کا اجلاس، حفیظ الرحمن کی جانب سے ہنزہ اور غذر والوں کو اینٹی اسٹیٹ قرار دینا شہداء کی توہین ہے، اعلامیہ

گلگت : کور کمیٹی سول سوسائٹی حلقہ 2 جوٹیال گلگت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حالیہ سیاسی بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی جانب سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اضلاع ہنزہ، نگر اور غذر کے عوام کو “اینٹی سٹیٹ” قرار دینے کے بیان کی سخت مذمت کی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ بیان نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ ایک محبِ وطن قوم کی توہین کے مترادف ہے۔ ہنزہ، نگر اور غذر کے عوام نے ہمیشہ دفاعِ وطن میں صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے۔ جنگِ آزادی گلگت بلتستان 1948 ہو، 1965 اور 1971 کی جنگیں ہوں یا معرکہ کارگل ان علاقوں کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دیں۔ غذر کو “شہداء کی سرزمین” کہا جاتا ہے اور ان اضلاع میں سینکڑوں شہداء کی یادگاریں قومی پرچم کی سربلندی کی گواہی دیتی ہیں جبکہ ہنزہ کے بے شمار غیور سپوتوں نےدفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔ اب بھی اعلیٰ افسران عسکری اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح نگر دفاع وطن میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ہیں ۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اندرونِ ملک کارروائیوں میں بھی انہی علاقوں کے سپوتوں نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ایسے میں انہیں “اینٹی سٹیٹ” قرار دینا حقائق کے منافی اور قربانیوں کی نفی کے مترادف ہے۔ اجلاس میں سوال اٹھایا گیا کہ ملک دشمن عناصر جو سرکاری املاک اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچاتے اور سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیتے ہیں ان کے خلاف واضح مؤقف کیوں اختیار نہیں کیا جاتا۔

اجلاس میں مزید واضح کیا گیا کہ ریاست دشمن وہ عناصر ہوتے ہیں جو ہتھیاروں کے زورپر ریاستی رٹ کو چیلنج کریں۔ ریاست کی سلامتی کومسلح کارروائیوں کے زریعے خطرے میں ڈالیں اور دہشت گردی کو فروغ دیں ،پرامن شہریوں کو جو اپنے آئینی اور بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔ اس زمرے میں شامل کرنا کسی طور مناسب نہیں ۔عوام اپنے آئینی اور بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو اسے ریاست دشمنی قرار دینا مناسب نہیں۔ شرکاء کے مطابق جمہوری معاشرے میں مطالبات پیش کرنا ہر شہری کا حق ہے، جبکہ حقیقی ریاست دشمنی وہ ہے جو ہتھیار اٹھا کر ریاستی اداروں کو چیلنج کرنے کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

سول سوسائٹی حلقہ 2 جوٹیال نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ سیاسی قیادت اپنے بیان پر نظرِثانی کرے اور عوامی جذبات کا احترام کرے بصورتِ دیگر اس بیان کے خلاف آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، قومی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں کے اعتراف کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Gilgit Baltistan today

24/11/2025

Justice (R) Yar Muhammad Nasir has been appointed caretaker chief minister of Gilgit Baltistan.
Officially announced.

28/08/2025

گلگت بلتستان کے لئے لوکل تاجروں کو سالانہ ڈھائی ارب سے پانچ ارب تک کا مال ٹیکس فری لانے کی اجازت ہوگی۔۔ زرائع
وفاقی حکومت کی جانب سے سفارشات تیار

گلگت بلتستان کا لوکل تاجر ایک ٹرپ میں تیس لاکھ سے ایک کروڑ تک کا مال گلگت بلتستان میں ٹیکس فری لا سکے گا۔۔ زرائع

پنجاب، سندھ کے پی کے اور بلوچستان جانے والے کنٹینرز پر سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔۔ زرائع

گلگت بلتستان کے حدود سے باہر چھوٹی گاڑیوں میں مال سمگل کرنے کی کوشش کی گئی خیبر پختونخوا کے حدود میں مال ضبط کر لیا جائے گا جو کہ ناقابلِ واپسی ہوگا۔۔ زرائع

12/08/2025

گلمت گوجال ہنزہ کی تاریخ کا بدترین سیلاب:

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر سیلابی ریلہ نشیبی علاقے میں داخل ہوا ہے۔ فلحال کوئی جانی و مالی نقصان کی خبر نھیں۔

11/08/2025

صحافت کا گورکھ دھندہ:

بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے دھماکہ کر دیا
ملک ریاض سے جو جو صحافی پیسے لیتے رہے اس نے ان کی خفیہ ویڈیو بنا رکھی تھی اور آج جب دوبارہ بلیک میل کرنے لگے تو اس نے ویڈیو جاری کر دی جس میں مختلف وقت پر مختلف لوگ اس سے پیسوں کے بھرے بیگ لے رہے ہیں اور اسے یقین دھانی کروا رہے ہیں کہ ہم آپ کے کیس ختم کروا دیں گے
ملک ریاض کے حمام میں نہانے والے خوش نصیب صحافی

نجم سیٹھی نے ملک ریاض سے ایک کروڑ 94لاکھ روپے وصول کئے اور موصوف نے تین امریکہ کے دورے اور ہوٹل کرایہ کی سہولت بھی حاصل کی انکو یہ رقم ڈی ایچ اے لاہور پاکستان بحریہ ٹائون اکائونٹ نمبر 14/7swift code mucbpkkaa کے ذریعے کی گئی۔

اینکر منیب فاروق نے بھی پانچ لاکھ روپے دوبئی کا ٹرپ ایک ہفتہ فائیو سٹار ہوٹل میں سٹے حاصل کیا گیا انہیوں جو رقم ٹرانسفر کی گئی وہ عسکری بنک کے اکائونٹ نمبر010001011011180 کے ذریعے کی گئی۔

معروف کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری ملک ریاض کے نام سے ایک کالم لکھنے کے لاکھ وصول کرتے تھے۔ جو ملک ریاض کے اخبار روزنامہ جناح میں شائع ہوتا تھا۔ ملک ریاض کی طرف سے لکھی گئی کتاب کی قیمت بحریہ ٹاؤن میں ایک 10 مرلہ کا گھر اور ایک کروڑ روپے نقد وصول کیے جو یو بی ایل اکاؤنٹ نمبر37100154کے ذریعے ملے۔

نصرت جاوید جن کے سید اور بٹ ہونے کا معاملہ ابھی حل طلب ہے وہ بھی 78لاکھ روپے اور ٹیوٹا کرولا کار ملک ریاض سے چپکے سے لے اڑے انہیں جو رقم ٹرانسفر کی گئی وہ مسلم کمرشل بنک Main boulevard DHA لاہور اکائونٹ نمبر بحریہ ٹائون پرائیویٹ لمیٹڈ 14-7swift code MUCBPKKAA کے ذریعے کی گئی

مشتاق منہاس نے بھی 55لاکھ روپے دو اقساط میں وصول کرنا ضروری سمجھا انکو یہ رقم بحریہ اکائونٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اکائونٹ نمبر51077-6اور حبیب بنک لمیٹڈ ایل ڈی اے پلازہ برانچ لاہور کوڈ1315swift HABBPKKAX315 سے کی گئی

مبشر لقمان جب دنیا ٹی وی سے وابستہ تھے تو انہوں نے ملک ریاض سے2کروڑ پچاسی لاکھ روپے تین اقساط میں وصول کئے اور یہ رقم نیشنل بنک اکاؤنٹ کے ذریعے مبشر لقمان کو ٹرانسفر کی گئی جبکہ ایک مرسیڈیز بینز کار بھی تحفہ کے طور پر دی گئی۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک کروڑ سات لاکھ روپے کی پہلی قسط نیشنل بنک کے ذریعے وصول کی جبکہ موصوف نے سات ٹرپ دوبئی کے لگائے جس میں ہوٹل سٹے اور کرائے پر کار کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

کامرن خان نے 62لاکھ روپے وصول کئے دو کروڑ روپے اور بحریہ میں گھر کی آفر خود قبول کرنے کی بجائے کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے وصولی۔ یہ رقم جو کامران خان کو ٹرانسفر کی گئی وہ این آئی بی سی بنک لمیٹیڈ بحریہ ٹائون برانچ اکائونٹ نمبر8283982کے ذریعے کی گئی۔

معروف کالم نگار اور ہر وقت الفاظ کے تیر برساتے اور خود کو قوم کو مسیحا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرنے والا اور دوسروں کو گریبان دیکھانے والا حسن نثار بھی کسی سے پیچھے نہ رہا جنہوں نے ایک کروڑ اور دس لاکھ روپے وصول کئے اور دس مرلے کا بحریہ ٹائون میں پلاٹ بھی حاصل کیا انکو جو رقم ٹرانسفر کی گئی اسکا بھی اکاؤنٹ ٹائٹل بحریہ ٹائون پرائیویٹ لمیٹڈ اکاؤنٹ نمبر42279اور حبیب بنک لمیٹڈ ایل ڈی اے پلازہ برانچ Swift Habbpkkax315 ہے۔

پاکستان کے بڑے اینکر جو جیو ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر میڈیا اور قوم کو سچ کا بھاشن دیتے اخلاقیات کی بات کرتے اور اپنے آپ کو دیانتداری کا پیکر سمجھتے ہیں جی ہاں حامد میر جنہوں نے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے ملک ریاض سے وصول کئے پانچ کینال کا پلاٹ اسلام آباد میں حاصل کیا انکو جو رقم ٹرانسفر کی گئی وہ این آئی بی سی بنک لمیٹڈ/بحریہ ٹائون اکائونٹ نمبر82840597کے ذریعے ٹرانسفر کی گئی۔

پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری صحافیوں کو ضابطہ اخلاق اور دیانتدار ی سکھانے والے سینئر صحافی مظہر عباس بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے موصوف نے90لاکھ اور دس مرلے کا پلاٹ لاہور میں حاصل کیا۔ انہیں جو رقم ٹرانسفر کی گئی وہ ایم سی بی بنک اکائونٹ نمبر0075232201000124کے ذریعے کی گئی۔

مہر بخاری نے شادی ہونے سے قبل ہی اسلام آباد میں ایک کینال کا پلاٹ اور پچاس لاکھ روپے کی سلامی حاصل کرنے میں دیر نہیں لگائی۔

آفتاب اقبال نے 2 کروڑ روپے اور ایک ٹیوٹا جیپ وصول کی۔ اور ملک ریاض نے بیدیاں روڈ لاہور پر انہیں زمین بھی فارم ہائوس کیلئے خرید کر دی انہیں جو رقم ٹرانسفر کی گئی وہ بحریہ ٹائون برانچ اکاؤنٹ نمبر 3620 سے کی گئی۔

ایک دن جیو کے ساتھ پروگرام کے اینکر سہیل وڑائچ نے بھی ملک ریاض کے ساتھ جو پروگرام کیا اسکے 15 لاکھ روپے اور ہنڈا سوک گاڑی حاصل کرنے میں دیر نہیں لگائی انکو جو رقم ٹرانسفر کی گئی وہ بحریہ ٹائون کے اکاؤنٹ نمبر42279-2سے کی گئی اور اسی طرح حبیب بنک ایل ڈی اے پلازہ برانچ لاہور کوڈ1315 swift HABBPKKAX315 سے کی گئی

سورس: کاپی

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Gilgit
15100