Juglot Gour
personal blog
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کل 7 جون کو گلگت بلتستان میں عام انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر تمام معزز عوام سے مودبانہ گزارش ہے کہ انتخابی عمل کے دوران صبر، برداشت، نظم و ضبط اور باہمی احترام کا مظاہرہ کریں۔
یاد رہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار چاہے وہ کوئی بھی ہو چند دنوں کے لیے آپ کے درمیان ہوتے ہیں، لیکن آپ سب کے آپس کے رشتے، تعلقات اور بھائی چارہ گی ہمیشہ کے لیے قائم رہے گی۔ خصوصاً گاؤں اور مقامی آبادی کے افراد ایک دوسرے کے دکھ سکھ، خوشی، غم اور روزمرہ زندگی میں ہر لمحہ ایک دوسروں کے ساتھ شریک رہتے ہیں اس لیے کسی بھی سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ ہونے دیں ۔
ووٹ دینا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ آپ جس امیدوار کو بہتر سمجھتے ہیں، یا جس کو بھی دینا ہے پوری آزادی کے ساتھ اسے ووٹ دیں، لیکن ہمیشہ شائستگی، تحمل اور احترام کو مقدم رکھیں۔
پولنگ اسٹیشن اور اس کے باہر ایک دوسرے کی عزتِ نفس، وقار اور احترام کا خیال رکھیں۔ ایک دن کے خاطر وہ بھی کسی غیر کے لیے اپنے کے ساتھ برسوں پر محیط رشتوں اور محبتوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ حقیقی کامیابی اسی میں ہے کہ انتخابات پرامن، منظم اور بھائی چارے کی فضا میں مکمل ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو امن، اتحاد اور باہمی احترام کے ساتھ اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
والسلام
23/05/2026
تمام جگلوٹ گور کی عوام اپ دیکھ رہے ہیں اس پوسٹ کو کی جگلوٹ گور کہ دو مڈل سکولز میں یہ پانچ ٹیچر ٹی جی ٹی BS16 میں اپوائنٹمنٹ ہے اور یہ ڈیوٹی پہ نہیں اتے اور اپنی ڈیوٹی نہیں نبھاتے ہیں اور سکول میں کٹیجنسی ٹیچر پڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے علاقے کے مستقبل کا بیڑا گڑھ کر کے رکھ دیا ہے یہ گھروں میں بیٹھ کے تنخواہیں کھاتے ہیں ان کے ہم نے ڈی ڈی او اور سیکریٹری ایجوکیشن کے پاس جا کر ان کے خلاف رپورٹ دیا اور 29 اپریل کو ان کی تنخواہیں بی روک بھی گئی تھی اور ان کے خلاف رپورٹ درج کی گئی تھی تقریبا ایک مہینہ ہواان میں سے اب ایک ٹیچر ا رہا ہے اور باقی سور اور سپارش کر کے اپنی ڈیوٹی پہ نہیں ارہے اور اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی خاموش ہے اور یہاں پہ ہمارے بچوں کا مستقبل ضائع ہو رہا ہے یہ خود اپنے بچوں کو بڑے بڑے سکولوں میں ایڈمیشن کر کے پڑھا رہے ہیں لیکن ہمارے اس گاؤں میں یہ چھوٹے دو مڈل سکولز ہیں ان میں بھی یہ ٹیچر نہیں ا رہے نہ کوئی پرنسپل ہے نہ کوئی ٹیچر ہے عوام سے اپیل کرتے ہیں ان کے خلاف جب تک ہم روڈ میں نہیں جاتے تب تک یہ ہم سے اور ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیلتے چلے جائیں گے اور عوام سے ہم گزارش کرتے ہیں عید تک ہم ان کا انتظار کریں گے اگر یہ ٹیچر اپنی ڈیوٹی پہ نہیں ائیں گے تو ٹو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری اور ڈی ڈی او کے خلاف سخت کاروائی کیا جائے گا اور اور ان کے انے تک کے کے ایچ روڈ جام کیا جائے گا
(جگلوٹ گور یوتھ کونسل)
❤️🙌🏻
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Gilgit