Northern Echo Media
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Northern Echo Media, Broadcasting & media production company, Gilgit.
*23 مارچ: قائدانہ وژن اور نئی نسل کی ذمہ داری*
1940 کی قرارداد نے پاکستان کے حصول کی راہیں ہموار کیں، جس میں ہمارے رہنماؤں اور شہداء کی قربانی اور جدوجہد شامل ہے۔ آج ہمیں اس عظیم وطن کی حفاظت کی ذمہ داری مل چکی ہے۔
سکول کے پرنسپل نے کہا کہ ہر شہری، اور خاص طور پر نئی نسل، کو ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد رہنا ہوگا۔ پاکستان کی بقا اور ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
یہ ویڈیو پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے کاندھوں پر ایک بڑا فریضہ ہے: پاکستان کو مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ بنانا۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اس وطن کی حفاظت اور کامیابی کو یقینی بنائیں۔
23/03/2026
*نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام*
نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس ریٹائر یار محمد نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد ریاست کے قیام کا متفقہ فیصلہ کیا، یہ قرارداد قائد اعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ قیادت میں منظور ہوئی، جس نے مسلمانوں کے لیے ایک روشن اور خودمختار مستقبل کی بنیاد رکھ دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام 1947 میں طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے بعد ممکن ہوا، یہ مملکت مسلمانوں کی شناخت، آزادی اور وقار کی ضامن بنی، آج کے دن ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے ملک کے دفاع اور امن کے لیے افواج پاکستان اور عوام کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو ایک پرامن، فلاحی اور جدید ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ، خوشحال اور ترقی یافتہ رکھے۔
*گلگت بلتستان کے شہریوں کا 23 مارچ کے موقع پر پیغام: قربانیوں کو یاد رکھیں، پاکستان زندہ باد*
گلگت بلتستان کے شہریوں نے کہا کہ ہماری شہداء نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اسی قربانی کے نتیجے میں آج ہمارا پاکستان زندہ اور محفوظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہمارے 19 اجداد نے لازوال قربانیاں دے کر یہ ملک بنایا، اسی طرح اب ہر بچے، جوان، بزرگ اور معاشرے کا ہر فرد اپنی ذمہ داری سمجھ کر ملک کے بقا اور ترقی کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
شہریوں نے اس موقع پر زور دیا کہ 23 مارچ ہمیں ایک قوم کے طور پر متحد ہونے کی ضرورت یاد دلاتا ہے اور ہمیں لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے ۔
پاکستان زندہ باد۔ 🇵🇰
علامہ آصف رضا علوی کی سوشل میڈیا
پر جھوٹ پھیلانے والوں کے لیے سچ پہ مبنی کچھ حقائق پر ایک انتہاہی اہم پیغام
⛔ سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا بیانیہ حقائق کے برعکس ہے, یہ ایک منظم کوشش ہے جس میں اصل گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا - مقصد صرف عوام کو گمراہ کرنا ہے.
⛔ فیلڈ مارشل اور اہلِ تشیع علماء کی ملاقات کو جان بوجھ کر متنازع بنایا جا رہا ہے -
⛔ اسے سیاسی رنگ دے کر غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.
⛔ اس نشست میں شریک افراد نے خود اس پروپیگنڈا کو مسترد کیا - انہوں نے واضح کیا کہ جو بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے وہ حقیقت نہیں بلکہ اصل پیغام کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے.
⛔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت بہترین ہے
⛔ خداوند متعال ہمیں حق کہنے، حق بولنے، حق سننے، اور حق سوچنے کی توفیق عطا فرماے
علامہ آصف رضا علوی
۲۲ مارچ ۲۰۲۶
*یومِ پاکستان : عزمِ اتحاد و قربانی*
ہمارے شہداء کی قربانیاں ہی وہ مضبوط بنیاد ہیں جن کی بدولت آج پاکستان ایک محفوظ اور مستحکم ریاست کے طور پر قائم ہے۔
جس طرح ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دے کر اس وطن کو حاصل کیا، اسی جذبے کے ساتھ آج ہر فرد—بچہ ہو یا بزرگ—پر لازم ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
23 مارچ ہمیں قومی یکجہتی، قربانی اور مشترکہ ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے، اور یہ دن یاد دلاتا ہے کہ ایک قوم بن کر ہی ہم اپنے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنا سکتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.