Pakora View
Pakora View 🌄
A modern window into village Pakora — nature, culture, and real life moments.
آستور: کھومہ داس کے مقام پر آج صبح تقریباً 4 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث بدقسمتی سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں مسمیٰ عبدالرشید اور ان کے دیگر بھائیوں کا رہائشی مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ گھر میں موجود ضروریاتِ زندگی کا تمام سامان بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کوششیں کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور مکان میں موجود افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ علاقے میں Special Communications Organization (SCO) کا نیٹ ورک شام ہوتے ہی بند ہو جاتا ہے اور کئی ماہ سے یہی مسئلہ درپیش ہے، جس کے باعث ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے بروقت رابطہ ممکن نہیں ہو پاتا۔ اس وجہ سے نقصان مزید بڑھ جاتا ہے۔
متاثرہ خاندان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ حکومتِ گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ اور تمام فلاحی اداروں سے اپیل ہے کہ متاثرہ خاندان کی بھرپور مدد کی جائے اور فوری امداد فراہم کی جائے۔
اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کو صبر عطا فرمائے اور اہلِ خیر کو تعاون کی توفیق دے۔ آمین۔
استور نوگام پکورہ یونین کے عوام گزشتہ کئی دنوں سے ڈی ٹاپ ٹاور کی مسلسل بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ موبائل اور مواصلاتی سہولیات متاثر ہونے سے روزمرہ زندگی، کاروباری معاملات اور ضروری رابطے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
متعلقہ حکام سے پُرزور اپیل ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ڈی ٹاپ ٹاور کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
عوام کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، امید ہے اس معاملے پر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
#استور
Special Communications Organization - SCO
06/06/2026
فخرِ پکورہ ڈاکٹر حسنین جاوید کو ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
پورا پکورہ یوتھ آپ کو اس شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ آپ کی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد رنگ لائی، اور آج آپ نے اپنی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی اسی طرح کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کریں۔
بہت بہت مبارک ہو ڈاکٹر حسنین جاوید! 🌹🎉💐👏
پکورہ ویو پیج کی طرف سے تمام مسلمان بہنوں اور بھائیوں کو عید الاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔
عید مبارک! 🌙✨🤲🐐
23/05/2026
وزیر برکت علی کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (Bs-16)پر کامیابی حاصل کرنے پر پوری پکورہ کمیونٹی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے، اور آپ اپنے علاقے اور قوم کا نام مزید روشن کریں۔
پوری پکورہ کمیونٹی آپ کی اس کامیابی پر خوشی محسوس کرتی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔
10/05/2026
ایڈووکیٹ عارف حسین کھوکھر کو ضلع استور کے ڈسٹرکٹ الیکشن میں حصہ لینے پر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Gilgit