Parbat Media Network
Parbat Media Network is an independent voice, bringing stories and news through a lens rarely seen or heard
14/07/2026
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن YDA گلگت بلتستان اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن PMA گلگت بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ وفد نے آج معزز وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان، ایڈووکیٹ امجد حسین آزر سے ملاقات کی۔ ینگ ڈاکٹرز کے وفد کی قیادت صدر ڈاکٹر محبوب الحق نے کی جبکہ پی ایم اے کے وفد کی قیادت صابق صدر ڈاکٹر آصف خان نے کی۔
وفد نے وزیرِ اعلیٰ کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی ریگولرائزیشن کے تاریخی اقدام پر ڈاکٹر برادری کی جانب سے تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وفد نے اس پیش رفت کو گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز کے ایک دیرینہ اور جائز مطالبے کی تکمیل قرار دیتے ہوئے اس پر حکومت کی سنجیدگی کو سراہا۔
ملاقات کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے وزیرِ اعلیٰ کو YDA کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی، جسے وزیرِ اعلیٰ نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
وفد نے وزیرِ اعلیٰ کے سامنے ڈاکٹر برادری کے دیگر اہم مطالبات بھی پیش کیے، جن میں باقی ماندہ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی جلد از جلد ریگولرائزیشن، ڈاکٹرز کے لیے ہاؤس ہائرنگ/ہاؤس ایکوزیشن الاؤنس کی فراہمی، اور صحت کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات شامل تھے۔
وزیرِ اعلیٰ ایڈووکیٹ امجد حسین آزر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ڈاکٹر برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور پُرعزم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ باقی ماندہ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی ریگولرائزیشن کا عمل اکتوبر سے قبل مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے ڈاکٹرز کے لیے ہاؤس ہائرنگ/ہاؤس ایکوزیشن الاؤنس دینے کا بھی اعلان کیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کا شعبہ ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر طبی عملے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ڈاکٹر برادری کے مطالبات پر مثبت پیش رفت، تعاون اور یقین دہانیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام وعدوں پر بروقت عمل درآمد ہوگا، جس سے نہ صرف ڈاکٹر برادری کے مسائل حل ہوں گے بلکہ گلگت بلتستان میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
جاری کردہ:
میڈیا سیل
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، اس لیے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے نئی سیاسی قیادت ابھر کر سامنے آئے گی اور حقیقی معنوں میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے علاوہ کسی بھی شخص کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے روکنا جمہوری اقدار کے منافی ہے، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کر کے آزاد امیدواروں کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے رولز کی تیاری اور وارڈز کے تعین میں زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا، تاہم اس کے باوجود صوبائی حکومت انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونے دے گی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے درکار تمام وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، صوبائی سیکریٹری مالیات اور صوبائی سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Gilgit