Ghizer

Ghizer

Share

To promote tourism & to explore the unexplored valleies of Ghizer Gilgit Baltistan Pakistan.. natural beauty of Ghizer

11/03/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Hasnain Khushwaqt, ZaFar Iqbal, Saleem Saleemy, Zulqarnain Sadaat, صفی بالاور, Younas Khan, Itx Faisuu, Arsal Abbas Arsalan, Talha Balti, Muhammad Aslam, Eeraf Wali, Mushahid Hussain, ثَناءُأَكْبَرَ كاكاخِيلُ, Alauddin Khari, Saim Khan, Faizan Baig

02/03/2026

AKRSP Office Skardu(Aga Khan Rural Support Program) 🔥😪

Photos from Ghizer's post 25/02/2026

ہنزہ، غذر اور نگر کی عوام کی نمائندگی میں حافظ حفیظ الرحمان کے خلاف 5 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس جاری
کراچی (جی بی سی اپڈیٹس)23 فروری 2026 کو ایم این زیڈ لاء ایسوسی ایٹس کے وکلاء (ایڈووکیٹ ناظم خان، ذوالفقار بیگ اور محمد مہدی) نے ہنزہ، غذر اور نگر اضلاع کے عوام کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 19 فروری 2026 کو اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک سیاسی پروگرام میں (جس میں وفاقی وزیر امیر مقام اور دیگر رہنما بھی موجود تھے) حافظ حفیظ الرحمان نے دانستہ طور پر بے بنیاد اور توہین آمیز بیانات دیے۔ ان بیانات میں ہنزہ، غذر اور نگر کے عوام کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ریاست مخالف عناصر کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ تقریر ریکارڈ ہو کر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے ہزاروں افراد نے سنا اور دیکھا۔ اس کے نتیجے میں ان اضلاع کی سماجی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان بیانات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہنزہ، غذر اور نگر نے پاکستان کی دفاع اور سالمیت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان علاقوں کے باشندے مسلح افواج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، تعلیم و ثقافت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ پاکستان کے وفادار اور محب وطن شہریوں میں شامل ہیں۔ انہیں "ریاست مخالف" قرار دینا نہ صرف حقیقت کا غلط بیانیہ ہے بلکہ ان کی عزت پر بھی حملہ ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حافظ حفیظ الرحمان نے 2015 سے عوامی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، مگر ان کے بیانات ان کی علاقائی تاریخ کی عدم سمجھ اور ناپختگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے دورِ حکومت میں مبینہ طور پر تقسیم اور امتیازی سلوک کو فروغ دیا گیا تھا، اور اب یہ تقسیم پسندانہ سوچ مزید واضح ہو رہی ہے، جو گلگت بلتستان اور پاکستان کی سماجی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
نوٹس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 499 ڈیفامیشن اور 500 (سزا)، ڈیفامیشن آرڈیننس 2002، اور PECA 2016 کی دفعہ 10-A کے تحت درج جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے، مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام جھوٹے اور توہین آمیز مواد ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس فوراً ہٹا لیا جائے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹس کی وصولی کے 10 دنوں کے اندر حافظ حفیظ الرحمان تحریری عوامی معافی جاری کریں، جو ان کے سوشل میڈیا پروفائلز پر پوسٹ کی جائے اور تین مقامی، تین قومی اور تین بین الاقوامی اخبارات میں شائع ہو، تاکہ ہنزہ، غذر اور نگر کے عوام کے خلاف کیے گئے جھوٹے الزامات کی تردید ہو۔
اس کے علاوہ، حافظ حفیظ الرحمان سے 50 ملین روپے (5 کروڑ روپے) معاوضہ طلب کیا گیا ہے، جو وکلاء کی ذاتی دولت نہیں بلکہ عوامی فنڈ میں جمع ہو کر تینوں اضلاع میں تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاکہ ان
عوامی برادریوں کے لیے فلاحی اقدامات کیے جا سکیں

copied۔

19/02/2026

‏ایک گونگے لڑکے کو ایک بہری لڑکی سے پیار ھو گیا۔
گونگا جب بھی گانا گاتا تو بہری لڑکی اُس کا گانا سُن کر دوڑی چلی آتی۔
لڑکی کے اندهے چچا نے اُن دونوں کو پیار کرتے دیکھ لیا۔
اُس نے جا کر لڑکی کے باپ کو بتایا۔
لڑکی کا باپ دونوں ٹانگوں سے معذور تھا۔
بیٹی کے بارے میں ایسا ‏سُن کر اُس نے فورآ اپنی سائیکل پکڑی، سائیکل پر کک ماری اور سائیکل ڈیڑھ سو کی سپیڈ سے بھگاتا ھوا اُس جگہ پہنچا۔
وہاں پہنچتے ھی اُس نے جیب سے خنجر نکالا اور دو فائر کئے، دونوں تیر جا کر لڑکے اور لڑکی کے دل میں لگے، اُس کی بیٹی لہو لہان ھو کر وہیں مر گئی۔

‏نوٹ:
جب آپ غذر حلقہ 1 کے سیاستدانوں کی تقریروں پر یقین کر سکتے ہیں تو میری اس بات پر یقین کرنے میں کیا حرج ہے۔
😂😂😂😂😂🫣🤣😂

20/09/2025

Photo of the day ❣️

02/09/2025

❣️

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Ghizer Northern Areas
Gilgit