Iso Nagar Colony Gilgit

Iso Nagar Colony Gilgit

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iso Nagar Colony Gilgit, Religious organisation, Nagar Colony Gilgit, Gilgit.

Photos from Iso Nagar Colony Gilgit's post 18/02/2026

پریس ریلیز:

*نگر کالونی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام "جشنِ بلوغت" کا پُر وقار انعقاد*
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان نگر کالونی یونٹ (ڈسٹرکٹ 1) کے زیرِ اہتمام نو بالغ نوجوانوں کے لیے "جشنِ بلوغت" کے عنوان سے ایک پُر وقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں، عمائدینِ علاقہ اور تنظیم کے اراکین نے شرکت کی۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی معروف عالمِ دین شیخ انور حسین تھے۔ انہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں بلوغت کے شرعی و اخلاقی پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ شیخ انور حسین نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "بلوغت انسانی زندگی کا وہ اہم موڑ ہے جہاں سے انسان پر الٰہی ذمہ داریوں کا آغاز ہوتا ہے، لہٰذا نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگیوں کو قرآن و اہلبیتؑ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور نماز و دیگر واجبات کی سختی سے پابندی کریں۔"
پروگرام کے اختتام پر آئی ایس او نگر کالونی یونٹ کی جانب سے نو بالغ بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تحائف پیش کیے گئے، جن میں خصوصی طور پر نمازی ٹوپیاں تقسیم کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں نماز کی اہمیت اور دینی شعور کو اجاگر کرنا

02/02/2026

خبر غم

آئی ایس او نگر کالونی کے سابقہ صدر اور قابلِ احترام سینیئر برادر حسین علی مشکور کے والدِ محترم اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔ ہم برادر کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دعا ہے کہ پروردگار مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

آئی ایس او نگر کالونی یونٹ

21/06/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم
امید ہے آپ تمام خیریت سے ہونگے ہر سال کی طرح اس سال بھی بمناسبت جشن عید غدیر و عید مباہلہ کی مناسبت سے اک عظیم الشان پروگرام بمقام مسجد سجادیہ نگرکالونی گلگت آج رات ٹھیک 8:30 بجے انعقاد ہونے جا رہا ہے آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائے

منجانب انجمن سجادیہ نگرکالونی و دستہ ابولفضل نگرکالونی گلگت

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Nagar Colony Gilgit
Gilgit
058