PRO GB Police

PRO GB Police

Share

police

28/02/2026

پریس ریلیز۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور آپریشنل مانیٹرنگ، سرویلنس مینجمنٹ اور ریسپانس کوآرڈینیشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر DIG پولیس ہیڈکوارٹرز نوید احمد نثار خواجہ، AIG ڈیویلپمنٹ تنویرالحسن، DIG گلگت ریجن راجہ مرزا حسن، ایڈیشنل ایس پی گلگت غلام رسول، SDPO سٹی خدیجہ طاہر اور AD سیف سٹی وقاص احمد خاور بھی موجود تھے۔
آئی جی پی گلگت بلتستان کو ویڈیو سرویلنس نیٹ ورک، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، ریئل ٹائم مانیٹرنگ، ڈیٹا انٹیگریشن، ایمرجنسی ڈسپچ پروٹوکول اور کرائم میپنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کیمروں کی کوریج کو مزید مؤثر بنایا جائے، اینالیٹکس بیسڈ مانیٹرنگ کو فعال کیا جائے اور ریسپانس ٹائم کو کم سے کم سطح پر لایا جائے۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان نےمزید کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پبلک سیفٹی، اسمارٹ پولیسنگ اور کریمنل ٹریکنگ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل سرویلنس، انٹیلیجنس شیئرنگ اور انسیڈنٹ مینجمنٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Gilgit
15100