Information Department Gilgit-Baltistan

Information Department Gilgit-Baltistan

Share

IDGB is the principal media communication wing of Government of the Gilgit-Baltistan.

28/05/2026

28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کا خصوصی پیغام

وزیر اطلاعات ونشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء پاکستان کی قومی تاریخ کا وہ تاریخی دن ہے جب پوری قوم نے اتحاد، جرات اور خودداری کی مثال قائم کرتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرایا کہ پاکستان اپنے دفاع، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر دراصل قومی وقار، سائنسی ترقی اور دفاعی خود انحصاری کی علامت ہے۔ پاکستان نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی قوت بن کر نہ صرف اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی یقینی بنایا۔ یہ کامیابی ہمارے سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے عزم و حوصلے کا نتیجہ تھی۔

غلام عباس نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ ہم ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے متحد ہو کر کام کریں گے۔ پاکستان کی مضبوطی صرف دفاعی قوت میں نہیں بلکہ قومی اتحاد، معاشی استحکام، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ کی طرح وطنِ عزیز کے دفاع اور قومی مفادات کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یومِ تکبیر ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں اور قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے دی جانے والی جدوجہد کی بھی یاد دلاتا ہے۔

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن رکھے اور وطنِ عزیز کو ہر اندرونی و بیرونی خطرے سے محفوظ فرمائے۔

Ghulam Abbas Khaksar

28/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پیغام
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے 28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے، جب پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر اُبھرا۔28 مئی 1998ء کو پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بن گیا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔ 11 مئی 1998ء کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں نے نہ صرف ہمسایہ ملک کے جارحانہ عزائم کو بے نقاب کیا بلکہ خطے میں امن اور طاقت کے توازن کو بھی شدید خطرات سے دوچار کر دیا۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضا تھا کہ تمام تر دباؤ اور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد میں اہم اور جرات مندانہ فیصلے کئے جائیں۔ یومِ تکبیر ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے عہد کی تجدید کریں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا بھی مظہر ہے کہ ہم ملکی سالمیت، خودمختاری اور تعمیر و ترقی سے متعلق ہر فیصلے میں قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے پاکستان کو مزید مضبوط، ناقابلِ تسخیر اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

https://gbinfo.gov.pk/

Address


Directorate Of Information Department Opposite LG & Road Complex Jutial Gilgit
Gilgit
15100