Social Development Department GB
This page is to promote activities of the SW, PW, WD, HR/CR and YA GB
23/05/2026
گلگت:-
*گلگت بلتستان میں “فرسٹ ہوم گارڈننگ کمپیٹیشن 2026” کامیابی سے منعقد، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم*
خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں، ماحول دوست طرزِ زندگی اور گھریلو باغبانی کے فروغ کے لیے منعقدہ “1st Home Gardening Competition 2026” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ مقابلے میں خواتین و حضرات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنے خوبصورت، تخلیقی اور ماحول دوست ہوم گارڈنز پیش کیے۔
منتظمین کی جانب سے تمام شرکاء اور بالخصوص پوزیشن ہولڈرز کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ یہ کامیاب ایونٹ مشیر برائے سوشل ڈویلپمنٹ، ترقیِ نسواں و امورِ نوجوانان محترمہ سیدہ فاطمہ موسوی کے وژن اور رہنمائی کا نتیجہ ہے، جنہوں نے خواتین کو مثبت، تخلیقی اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ہمیشہ عملی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔
منتظمین نے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام خواتین و حضرات، جیوری ممبرز اور آرگنائزنگ ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دن رات محنت اور تعاون سے یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف ماحول دوستی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام شرکاء آئندہ بھی اس پلیٹ فارم سے جڑے رہیں گے اور ستمبر میں منعقد ہونے والے مزید بڑے اور مؤثر پروگرامز میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔
16/05/2026
گلگت:-
*مشیر سوشل ڈویلپمنٹ سیدہ فاطمہ موسوی کا دیدارگاہ پسو گوجال کا دورہ*
مشیر برائے سوشل ڈویلپمنٹ، ترقیِ نسواں و امورِ نوجواناں محترمہ سیدہ فاطمہ موسوی نے پسو گوجال میں دیدارگاہ کا دورہ کیا اور پرنس رحیم آغا خان کو گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے رضاکاروں، خواتین، نوجوانوں اور کونسل نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان خاندان کی تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرنس رحیم آغا خان کا دورہ خطے میں امن، بین المسالکی ہم آہنگی، بھائی چارے اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے دیدارگاہ میں پودا بھی لگایا اور دیدار کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
محترمہ سیدہ فاطمہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام اتحاد، امن اور خوشحالی کے سفر کو مل کر آگے بڑھائیں-
07/05/2026
گلگت :-
*مشیر وویمن ڈویلپمنٹ سیدہ فاطمہ موسوی کا کیپیسٹی بلڈنگ سنٹر گلگت کا دورہ، خواتین کی فنی تربیت کے فروغ پر زور*
خواتین کی ترقی اور خودمختاری کے فروغ کے لیے *مشیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ ، Syeda Fatima Mosavi* نے گلگت میں قائم کیپیسٹی بلڈنگ سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے میں جاری مختلف تربیتی پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران آئی ٹی، فری لانسنگ اور کچن/ووکیشنل اسکلز سے متعلق تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا گیا۔ مشیر موصوفہ نے تربیت حاصل کرنے والی خواتین اور طالبات سے ملاقات کی اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ہنر اور ٹیکنالوجی سے آراستہ خواتین معاشی خودمختاری حاصل کر کے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
*اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وویمن ڈیویلپمنٹ جناب سید مجاہد علی شاہ* بھی موجود تھے۔ انہوں نے کیپیسٹی بلڈنگ سنٹر کے مختلف پروگرامز، تربیتی کورسز اور خواتین کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ خواتین فری لانسنگ، آئی ٹی اور گھریلو صنعتوں کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
*ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ جناب سید مجاھد علی شاہ* نے اس موقع پر کیپیسٹی بلڈنگ سینٹر کو درپیش مختلف مسائل اور ضروریات سے بھی مشیر ویمن ڈویلپمنٹ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے ادارے کو درکار سہولیات، وسائل اور تربیتی پروگراموں کے مزید فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مناسب حکومتی معاونت سے مرکز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
15100