Astore Tv
"Welcome to Astore TV, your premier source for entertainment, education, and inspiration."
14/04/2026
استور: گندم کے بیج کی قلت، زمیندار زمینیں آباد کرنے سے قاصر
استور میں کھیتی باڑی کا سیزن شروع ہو چکا ہے، تاہم گندم کے بیج کی عدم دستیابی کے باعث زمیندار شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ بیج نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی زمینیں آباد کرنے سے قاصر ہیں جس سے اس سال کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
مقامی زمینداروں کے مطابق انہوں نے گندم کے بیج کے حصول کے لیے محکمہ زراعت استور کے حکام سے رابطہ کیا، لیکن حکام نے آگاہ کیا کہ ان کے پاس بھی اس وقت گندم کا بیج دستیاب نہیں ہے۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور سمجھ نہیں آ رہا کہ بیج کے حصول کے لیے کہاں رجوع کریں۔
زمینداروں نے بتایا کہ استور ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سال میں صرف ایک ہی فصل ہوتی ہے، اس لیے اس کی بروقت کاشت انتہائی ضروری ہے۔ اگر وقت پر بیج دستیاب نہ ہوا تو پورا زرعی سیزن متاثر ہو سکتا ہے جس کے معاشی اثرات بھی سامنے آئیں گے۔
زمینداروں نے ڈپٹی کمشنر استور اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے گندم کے بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ بروقت اپنی زمینوں پر کاشتکاری شروع کر سکیں۔
14/04/2026
ڈپٹی کمشنر استور نیلم علی کا گرلز ہائیر سیکنڈری سکول عیدگاہ کا دورہ، تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور
استور: ڈپٹی کمشنر استور نیلم علی نے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول عیدگاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر سکول کی پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، درپیش مسائل اور جاری تعلیمی اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول عیدگاہ میں طالبات کو معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نیلم ولی نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں، اور طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں مزید محنت اور لگن سے ادا کریں تاکہ بچیوں کا مستقبل روشن بنایا جا سکے۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan
13/04/2026
چلاس: سابق ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ر) عطاء الرحمان کاکڑ کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
دیامر میں اپنی خدمات مکمل کرنے کے بعد تبادلے پر جانے والے سابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عطاء الرحمان کاکڑ کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس چلاس میں ایک پُروقار اور شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمشنر دیامر استور ڈویژن، ڈی آئی جی دیامر استور ڈویژن، موجودہ ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن (ر) محمد اویس، اسسٹنٹ کمشنر چلاس منظور پیام سمیت مختلف محکموں کے افسران، عمائدین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مقررین نے کیپٹن (ر) عطاء الرحمان کاکڑ کی دیامر میں بطور ڈپٹی کمشنر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران نہایت ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت علاقے کی ترقی، امن و امان کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
مقررین نے مزید کہا کہ کیپٹن (ر) کاکڑ نے مشکل حالات میں بھی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ایک مضبوط رابطہ قائم کیا، جس کی بدولت کئی اہم مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوئے۔ ان کی قیادت میں ضلع دیامر میں ترقیاتی منصوبوں کو بھی بہتر انداز میں آگے بڑھایا گیا۔
اس موقع پر کیپٹن (ر) عطاء الرحمان کاکڑ نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے عوام کی محبت اور تعاون کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران انہیں عوام، افسران اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل رہا، جو ان کی کامیابی کا اہم سبب بنا۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
15100