GB Timer News
GB Timer News Official Page,👍
مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کاچو اختر کا ن لیگ سے اتحاد اور ن لیگی امیدوار کیلئے دستبرداری کے بعد وضاحتی بیان
01/06/2026
امامیہ مسجد دنیور کے صدر عارف جو آزاد حیثیت سے الکشن لڑ رہے تھے اج ڈاکٹر محمد اقبال کے حق میں دستبردار ہو کے باقاعدہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔۔۔۔۔
01/06/2026
حلقہ 3 جوتل میں پاکستان تحریک انصاف و مجلس وحدت المسلمین کے مشترکہ امیدوار سید سہیل عباس شاہ کے انتخابی دفاتر کی افتتاحی تقریبات تاریخی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا اور کارکنان نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
گلگت پولیس تحریک انصاف کے امیدوار عتیق پرزدہ کو پڑی فارسٹ چیک پر روکنے کی کوشش کر رہی ہے
حافظ الرحمن کی پریس کانفرنس کے جواب میں پی ٹی آئی کارکنوں کے نعرے
#سکردو:
جے ایس آر روڈ بروندو نالہ کے قریب ،مٹی کا تودہ گرنے سے بلاک ہوا ھے جہاں کام جاری ہے۔
سڑک کھلنے میں تقریباً 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
تمام مسافر حضرات، سیاحوں اور آس پاس سفر کرنے والوں سے گزارش ہے کہ روڈ کھلنے تک کسی مناسب جگہ پر انتظار کریں، کیونکہ جس مقام پر روڈ بند ہے وہاں سہولیات میسر نہیں ہیں-روڈ کی تازہ ترین معلومات اور کسی بھی مدد کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
01/06/2026
خبر غم
گلگت: فیری میڈوز روڈ پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں داریل سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور سمیت چھ سیاح جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کتاب اور خیمہ کے بعد اب تیر کے حق میں بھی فتویٰ جاری ہو گیا۔ دیکھئے گلگت بلتستان الیکشن 2026 کے رنگ پارٹی رہنماؤں اور انکے ووٹرز سپورٹرز کے سنگ۔
31/05/2026
الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ گلگت بلتستان کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کے دورہ گلگت بلتستان کے لیے باقاعدہ NOC جاری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کے 1 سے 5 جون 2026ء تک گلگت بلتستان کے انتخابی دورے کے لیے الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان نے باضابطہ طور پر نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) جاری کر دیا ہے۔
یہ NOC پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی درخواست پر الیکشنز ایکٹ 2017، انتخابی قواعد و قوانین، اور ضابطہ اخلاق (Code of Conduct) برائے عام انتخابات 2026 کی روشنی میں، محترم چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے تمام کارکنان، رہنما، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قائدین کا پرتپاک استقبال کریں۔
نگر ہاؤس، راولپنڈی میں رات گئے یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث سٹور میں آگ لگ گئی۔ آگ نے جلد ہی پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے بچا لیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
15110