GILGIT UPDATES
Welcome to The Gilgit Updates on Facebook - a hub for conversation about news and ideas. Like our pa We will make them as carefully and consistently as we can.
30/03/2026
لاہور: کار کی ٹکر سے گلگت داریل کا نوجوان جاں بحق، ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا
لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں کار کی ٹکر سے گلگت داریل سے تعلق رکھنے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ 21 تاریخ کی رات تقریباً 12 بجے تھانہ ستوکتلا کی حدود میں خیابان جناح پر ایم جی کیفے کے سامنے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق اشرف اللہ نامی نوجوان سڑک کنارے کھڑا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئی۔ واقعے کی ایف آئی آر مرحوم کے کزن نیاز اللہ کی مدعیت میں تھانہ ستوکتلا میں درج کر لی گئی ہے۔
ورثا کے مطابق حادثے کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم پولیس تاحال ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس حکام اس کارروائی میں تعاون نہیں کر رہے اور مختلف بہانے بنا رہے ہیں، جن میں یہ مؤقف بھی شامل ہے کہ متعلقہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہیں، حالانکہ یہ علاقہ پوش ایریا میں شمار ہوتا ہے۔
اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے تمام تر شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر دستاویزات پولیس کے حوالے کر دی ہیں، لیکن اس کے باوجود ایک ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100