GB Local Council Board

GB Local Council Board

Share

Rule of the an umbrella for whole local council bodies GB and Gb waste management company (Rgd) also .as Gilgit Baltistan Local council Board.

Photos from GB Local Council Board's post 31/12/2025

گلگت # سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی۔بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی کا بدھ کے روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آرڈی محمد ظفر اور دیگر آفیسران کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن آفس گلگت کا تفصیلی دورہ کیا ۔ دورے کےدوران انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ایڈمنسٹریٹیو سیکشن ، بلڈنگ سیکشن اور برتھ رجسٹریشن سیکشن کا معائینہ کیا ۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیہ عظمیٰ کی کارکردگی میں بہتری کیلئے موقع پر ہدایات دی ۔ اس سے قبل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کاشف محمد علی کابلدیہ آفس آمد پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت مدثر عالم نے ایڈمنسٹریٹو آفیسر سردار حسین اور دیگر سٹاف کےہمراہ استقبال کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ اور دفتری امور کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ، واضح رہے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کاشف محمد علی کا پہلا دورہ تھا ۔ اپنے پہلے آفیشل بریفنگ کے دوران انہوں نے بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور فعالیت کے سلسلے میں اچانک دورہ جات کا عندیہ دیا تھا ۔ بلدیہ آفس بدھ کے روز دورہ اس سلسلے کی کڑی تھی۔بلدیہ عظمی' آفس دورہ سے قبل گلگت ، ضلع کونسل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آرڈی اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کا بھی تفصیلی دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے سرپرائزڈ دورہ کے موقع پر لوکل گورنمنٹ کے ضلعی آفسز کے زمہ داران سے بریفنگ لی اور پیشہ وارانہ امور کی بہتری کیلئے ہدایات دی ۔ جبکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور صاف ستھرا گلگت کے سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈی ایم اوز سپروائزر اور سینیٹری ورکرز کو سروسز کی بہتری کیلئے خصوصی ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کے ذیلی اداروں کی کلیدی کردار ہے ۔ سوشل سروسز کی بہتری کیلئے لوکل گورنمنٹ کے ضلعی دفاتر عملی اقدمات جاری رکھیں گے ۔ گھر کی دہلیز پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری رہیں گی ۔

بدھ 31 دسمبر 2025

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Jutial Genral Buss Staind Gilgit
Gilgit