Ghizer Markhor
Welcome to the Ghizer Markhor page
join us we explore the beauty and culture of district Ghizer
11/07/2026
خلتی کھوٹوم کے مقام پر گزشتہ 3 روز سے بند غذر شندور روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
پرانی دُھن، لازوال انداز!
شندور کی سرزمین پر ثقافت کا حسین رنگ، ہر دل پر چھا گیا
رانا میر نعیم میر شندور کا یادگار رقص، جس نے سب کے دل جیت لیے! ❤️
09/07/2026
09/07/2026
گلگت بلتستان اسمبلی کا دوسرا اجلاس پیر، 13 جولائی 2026، شام 4:00 بجے اسمبلی بلڈنگ جوٹیال، گلگت میں منعقد ہوگا اجلاس کی صدارت سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کرینگے۔ اجلاس میں حکومتِ گلگت بلتستان مالی سال 2026-27 کے لیے پہلی سہ ماہی بجٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔
09/07/2026
محکمہ تعمیرات (C&W) میں اعلیٰ سطح پر تقرری و تبادلے کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر علی مظفر (BS-20) کو فوری طور پر چیف انجینئر C&W بلتستان ریجن، سکردو سے تبدیل کر کے چیف انجینئر C&W گلگت ریجن، گلگت تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح انجینئر اقبال حسین (BS-19)، جو سپرنٹنڈنگ انجینئر پلاننگ، چیف انجینئر C&W آفس گلگت ریجن میں خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں چیف انجینئر C&W بلتستان ریجن، سکردو تعینات کر دیا گیا ہے۔
09/07/2026
اہم عوامی اطلاع
بلدیاتی انتخابات 2026 کے سلسلے میں گوپس پھنڈر کے لیے انفارمیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ ووٹر لسٹ میں اندراج، تصحیح یا دیگر ترامیم کے لیے اپنے متعلقہ ڈسپلے سنٹر سے بروقت رجوع کریں۔
08/07/2026
نایاب تصویر، انمول یادگار۔
چترال کے سنہری دور کی جھلک۔
خلتی کے مقام پر پہاڑ پر بلاسٹنگ ہونے کی وجہ سے غزر شندور روڈ بند ہو گئی ہے۔
08/07/2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عظیم سماجی اور انسان دوست شخصیت عبدالستار ایدھی کی 10 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ وہ 8 جولائی 2016ء کو اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے تھے، لیکن ان کی وفات کے 10 سال بعد بھی ان کا پھیلایا ہوا خدمت کا مشن اسی جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ برسی کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت قومی قیادت نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا ہے۔ ایدھی صاحب نے بلا تفریقِ رنگ، نسل اور مذہب دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ ایمبولینس نیٹ ورک قائم کیا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی انتہائی سادگی سے دو جوڑے کپڑوں میں گزار دی، اور آج ان کی برسی پر پوری قوم ان کی بے لوث قربانیوں اور لاوارثوں کو اپنانے کے عظیم فلسفے کو یاد کر رہی ہے۔
08/07/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
گلگت کے علاقے سی پی او، کنوداس کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں یاسین کے گاؤں طاؤس سے تعلق رکھنے والے ثقلین رحیم اور گوجالتی سے تعلق رکھنے والے ذہیب جاں بحق ہوگئے۔
ثقلین رحیم آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گلگت کے طالب علم تھے۔ وہ حال ہی میں بارہویں جماعت (2nd Year) کے امتحانات مکمل کرکے فارغ ہوئے تھے۔ مرحوم گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے محمد ایوب شاہ کے بھتیجے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کے سڑک پر موجود بھاری مشینری سے ٹکرا جانے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو سکون عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.