Syed Muhammad Usman Hussain Rizvi

Syed Muhammad Usman Hussain Rizvi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Muhammad Usman Hussain Rizvi, Public Figure, Gujranwala.

27/10/2025

حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: 🤍
*دل کی نرمی بزرگوں کی صحبت اور ان کے پاک کلمات سے نصیب ہوتی ہے۔* 😍💦🦋
(مرآة المناجيح ١٣/٧)

27/10/2025

*اولاد امام موسی کاظم، ولی شہیر، حضرت بابا سید عبد اللطیف شاہ کاظمی قادری المعروف امام بَری سرکار رضی الله عنہ کی ولادت 1026ھ میں کرسال، ضلع چکوال، پنجاب، پاکستان میں ہوئی۔ آپ عالم دین، ولی الله، عابد و زاہد، مستجاب الدعوات اور صاحب کرامت تھے۔ دین مبین کو منظم انداز میں جاری کرنے کے لیے درسگاہیں قائم کیں جہاں آپ خود بھی درس قرآن دیتے اور وعظ بھی فرمایا کرتے۔ 4 جمادی الاولی 1117ھ کو وصال فرمایا۔ مزار مبارک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے موضع نور پور شاہاں میں زیارت گاہ خواص و عام ہے۔ (تذکرہ اولیائے پاکستان)*

25/10/2025

جد اعلی حضرت، امام العلماء، قدوۃ الصلحاء، مجاہد جنگ آزادی، حضرت علامہ مفتی رضا علی خان حنفی نقشبندی رضی الله عنہ کی ولادت 1224ھ میں ہوئی۔ آپ شیخ وقت شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی کے مرید و خلیفہ، بلند پایہ عالم، شاعر، مفتی اور شیخ طریقت تھے۔ بالخصوص فقہ وتصوف میں مرجعِ خاص وعام تھے۔ نسبت کلام، سبقت سلام، زہد و قناعت، علم و تواضع، تجرید و تفرید آپ کی خصوصیات سے تھے۔ آپ ہی نے جنوب مشرقی ایشیا میں پہلا باقاعدہ اردو دار الافتاء قائم کیا۔ ایک میلاد نامہ بھی لکھا جو 58 صفحات پر مشتمل تھا، یہ میلاد نامہ پہلی بار 1851ء میں نولکشور لکنھو سے چھپا۔ 2 جمادی الاولیٰ 1286ھ، مطابق اگست 1869ء میں وصال فرمایا۔ مزار قبرستان بہاری پور نزد پولیس لائن سٹی اسٹیشن بریلی شریف، اترپردیش، ہندستان میں ہے۔ (نزهة الخواطر، تذکرہ علمائے ہند، معارف رئیس اتقیا)

10/10/2025
09/10/2025

*مریدی لاتخف کہہ کر تسلی دی غلاموں کو🥰*
*قیامت تک رہے بے خوف بندہ غوث اعظم کا♥️*

*🎙️آواز مبارک🎙️ آل مدینۃُ العلم اولاد بابُ العلم شہزادہ غوث الاعظم فیض یافتہ حضور نباض قوم نازش دنیائے خطابت مولانا حافظ پیر سید محمد عثمان حسین شاہ حسنی گیلانی قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ❣️* 🌟💫🌠

07/10/2025

💙عرس غوث اعظم رضی اللّٰہ عنہ 🩵

برمکان صوفی مشتاق احمد چشتی صابری صاحب

*🎙️آواز مبارک🎙️ آل مدینۃ العلم اولاد باب العلم خطیبِ اہلِسنت پیر سید محمد عثمان حسین شاہ حسنی گیلانی قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ❣️*

*HD YouTube Vedio Link:*
https://youtu.be/BCm1DsSUC54?si=SIROiCcbMaA-h0e_

07/10/2025

سلطان الاولیاء، غوث الثقلین، محبوب سبحانی، قطب ربانی، پیران پیر دستگیر، حضرت سیدنا غوث الاعظم شیخ سید محی الدین ابو محمد عبد القادر جیلانی حسنی حسینی حنبلی رضی اللہ عنہ کی ولادت 470ھ بروز جمعہ جیلان، ایران میں ہوئی۔ آپ بانی سلسلۂ عالیہ قادریہ، جید عالم دین، مفتی اسلام، بہترین مدرس، پر اثر واعظ، مصنف کتب، فقہا و محدثین کے استاذ، شیخ المشائخ، صاحب کرامات کثیرہ، مستجاب الدعوات اور اسلام کی مؤثر ترین شخصیات میں سے ہیں۔ چالیس سال تک عشاء کے وضو سے نمازِ فجر ادا فرمائی، پندرہ سال تک روزانہ رات بھر میں ایک قرآنِ پاک مکمل تلاوت کرتے رہے، روز ایک ہزار رکعت نفل ادا فرماتے، بیک وقت تیرہ علوم میں تقریر فرمایا کرتے، آواز مبارک جیسی نزدیک والوں کو سنائی دیتی تھی ویسی ہی دور والوں کو سنائی دیتی، دوپہر سے پہلے اور بعد لوگوں کو تفسیر، حدیث، فقہ، کلام، اصول اور نحو پڑھاتے اور ظہر کے بعد مختلف قرأتوں کے ساتھ قرآن مجید پڑھاتے تھے۔ آپ کے فضائل ومناقب احاطۂ بیان و تحریر سے باہر ہیں۔ مشہور قول کے مطابق 11 ربیع الآخر 561ھ کو بغداد شریف، عراق میں وصال فرمایا جہاں آپ کا مزار مبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے منبع انوار و تجلیات اور دعاؤں کی قبولیت کا مقام ہے۔ (بہجۃ الاسرار، طبقات امام شعرانی، تفریح الخاطر، ما ثبت بالسنہ)

The King of Saints, Ghous of Humans and Jinns, Beloved of Allah, Qutb of Aqtab, Shaykh of Shaykhs, Benefactor of Ummah, Our Master, Ghous al-Azam, Sayyid Muhyiddeen Abu Muhammad Abdul Qadir Jilani Hasani Husayni Hanbali (RadiyAllahu Anhu) was born on Friday, 470 AH in Gilan, Iran. He is the founder of the Exalted Qadiri Sufi Order, an outstanding scholar, M***i of Islam, an excellent teacher, an effective and eloquent orator, author of books, teacher of the jurists and hadith masters, mentor of spiritual guides, a man of countless saintly marvels, and one of the most influential personalities in Islam. He prayed Fajr with the ablution of Isha for 40 years, recited the complete Holy Quran daily for 15 years, offered 1000 units of supererogatory prayers every night, would deliver sermons in 13 sciences at once; his voice was heard the same by the people close and far, he would teach quranic exegesis, hadith, jurisprudence, theology, grammar, etc. before and after Noon, and would teach the Holy Quran in different recitation methods after Zuhr. The accounts of his virtues and excellence are beyond description. As per the famous narration, he left this mundane world on 11th Rabi’ al-Aakhir 561 AH in Baghdad, Iraq, where his blessed mausoleum is a source of spiritual blessings and a place of the acceptance of prayers for the Muslims around the world. [Bahjat al-Asraar, Tabaqat Imam Sha’rani, Tafrih al-Khatir, Ma Thabata bi as-Sunnah]

05/10/2025

💛جشن ولادت تاجدارِ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

*🎙️آواز مبارک🎙️ آل مدینۃ العلم اولاد باب العلم خطیبِ اہلِسنت پیر سید محمد عثمان حسین شاہ حسنی گیلانی قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ❣️*

*HD YouTube Vedio Link:*
https://youtu.be/pNWHClkrOV4?si=Dq9kQowRzZKJ35U1

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Gujranwala