MB QAMAR
طویل عرصہ سے صحافت سے منسلک ھوں و ملکی اداروں کا احترام نمایاں ھے
29/01/2026
*پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خدشہ، الرٹ جاری*
*وفاقی وزارتِ صحت نے بھارت میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ پر الرٹ جاری کر دیا*
*ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر مسافروں کی اسکریننگ کی ہدایت دے دی گئی۔*
*وزارت صحت کےمطابق نیپا وائرس بڑےچمگادڑوں سے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے،جس کے باعث احتیاطی اقدامات سخت کردیےگئے ہیں۔*
*وزارت صحت کی جانب سےہدایت جاری کی گئی ہےکہ ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر پاکستان آنے والے اور ٹرانزٹ مسافروں کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔*
*وزارت صحت کےمطابق مشتبہ علامات کی صورت میں مسافرکو فوری طورپرالگ کیا جائےگا،یہ بھی واضح کیاگیا ہےکہ پاکستان میں تاحال نیپا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔*
*وزارت صحت کےمطابق بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ قومی ادارہ صحت میں نیپا وائرس کی تشخیص کی سہولت موجود ہے۔*
29/01/2026
*🛑 کراچی میں نوبیاہتا جوڑے کے قتل میں مقتولہ لڑکی کا والد بھی ملوث نکلا*
*مقتول سدھیر نے مقتولہ صائمہ سے 2 ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی۔*
*سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس میں ایک ملزم مقتولہ لڑکی کا والد ہے۔*
*تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی انصاف کانٹے روڈ نمبر 10 کے قریب گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوبیاہتا جوڑے 30 سالہ سدھیر اور اس کی اہلیہ 27 سالہ صائمہ کو شدید زخمی کردیا تھا جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں شدید زخمی میاں بیوی دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔*
*سکھن پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 52/2026 زیر دفعات 302، 109، 147، 148، 149 کے تحت مقتول کے بھائی سلطان احمد کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔*
*ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمز تشکیل دی تھی۔ رات گئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور چھاپوں کے دوران سکھن پولیس نے واقعے میں ملوث 2 ملزمان دیدار اور علی حیدر کو گرفتار کرلیا۔*
*مقتول کے بھائی سلطان کے مطابق مقتول سدھیر نے صائمہ سے 2 ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی سدھیر اور صائمہ سجاول ٹھٹھہ میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے اور گزشتہ دو ماہ سے کراچی بھینس کالونی میں رہائش پزیر تھے۔*
*بدھ کی شب شاہ لطیف ٹاؤن سے رشتے داروں کے گھر سے واپس آرہے تھے۔ بھینس کالونی موڑ کے قریب لڑکی کے والد اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے سدھیر اور صائمہ جاں بحق ہوگئے۔*
*پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم دیدار مقتولہ صائمہ کا والد ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیرت کے نام پرمیاں بیوی کو قتل کیا۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gujranwala