UOG VIBES
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from UOG VIBES, Gujrat.
Abbey Bhai Log kaise Ho.....?
UOG ADMISSION FALL-2020
Online Applications Starting From 8th July to 27th July 2020.
-> Application Process Will Be Completely Online @ www.uog.edu.pk.
-> Open Merit Will Be Calculated On Basis Of 1st Year Marks.
-> Visit uog.edu.pk For Programs Being Offered & Further Details.
جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں آن لائن ایڈمشن کا آغاز۔جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگراموں میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جامعہ گجرات کی مختلف فیکلٹیز آرٹس،کمپیوٹنگ و انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ و ٹیکنالوجی،مینجمنٹ و ایڈمنسٹریٹو سائنسز،سوشل سائنسز،سائنس اور سکول آف آرٹ ڈیزئن و آرکیٹکچرمیں متعلقہ انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ کے لیے آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 جولائی 2020 مقرر کی گئی ہے۔ تمام داخلہ جات برائے انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام سال اوّل کے نتائج پرہونگے۔تمام پروگراموں و کورسز کے لیے داخلہ جات آن لائن درخواستوں کے ذریعے کیے جائیں گے۔ڈگری پروگراموں کی تفصیل اور راہنمائی کے لیے متعلقہ شعبہ سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے جس کی تفصیل یونیورسٹی ویب سائٹ پر ایڈمیشن پالیسی میں موجود ہے۔ علاوہ ازیں مخصوص پروگراموں کے لیے داخلہ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ داخلہ کے لیے درخواستیں 27 جولائی2020 تک جامعہ گجرات کی ویب سائٹ www.uog.edu.pkپر لاگ آن کرکے آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔آن لائن درخواستوں کی سہولت پاکستان کے تمام علاقوں کے رہائشی طلبا و طالبات کو میسر ہے۔تمام آن لائن داخلہ جاتUOGکی ایڈمشن پالیسی2020 کے تحت کیے جائیں گے۔ مخصوص نشستوں کے علاوہ تمام داخلے اوپن میرٹ پر ہونگے۔آن لائن داخلہ کے اندراج کے لیے داخلہ پراسیسنگ فیس مقررہ تاریخوں کے دوران الیکڑانک لین دین کے کسی بھی ذریعے سے چالان فارم کے اوپر فراہم کردہ بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔پراسیسنگ فیس کی ادائیگی اور درخواست کی آن لائن وصولی کے بعد اُمیدوار کو فراہم کردہ سیل نمبر پر درخواست وصولی کا پیغام بھیج دیا جائے گا۔منتخب اُمیداروں کو اپنی تمام اصل اسناد و یگر کاغذات کے ہمراہ متعلقہ شعبہ کی داخلہ کمیٹی سے مقرر کردہ تاریخ تک رابطہ کرکے داخلہ فیس کا چالان وصول کرنا ہو گا۔داخلہ فیس مقررہ مدت کے دوران حافظ حیات کمپس جامعہ گجرات کی حدود میں قائم بینکوں کی شاخوں میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔تاہم کووڈ19 کے پیشِ نظر حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ SOPs کی سختی سے پیروی کرتے ہوئے کسی بھی درخواست دہندہ کو ماسک،دستانے اور دیگر حفاظتی تدابیر اپنائے بغیر یونیورسٹی میں داخلہ کی اجازت نہ ہو گی۔ نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔جامعہ گجرات کو پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل ہے اور یہاں کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات سرکاری و غیر سرکاری سطح پر اہم خدمات سرانجام دیتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔جامعہ گجرات ضرورت مند و مستحق طلبہ کو مالی امداد اور وظائف بھی مہیا کرتی ہے۔ منتخب امیدواران کی فہرست داخلہ کیلنڈر کے مطابق جامعہ گجرات کی ویب سائٹ اور متعلقہ شعبہ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔ منتخب امیدواران کو مقررہ تاریخ تک داخلہ فیس (خزاں 2020) جمع کرانا ہو گی بصورت دیگر ان کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ داخلہ کا تفصیلی طریقہ کار اور اس سے متعلقہ ہدایات جامعہ گجرات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.