Rahim Gojali
Candidate, Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)
GBA-6 Hunza, Gilgit-Baltistan
امیدوار پاکستان تحریک انصاف
جی بی اے-6 ہنزہ، گلگت بلتستان
شاہ رحیم الحسینی حاضر امام کے گلگت میں بابرکت دیدار کی سعادت خاکسار بندۂ ناچیز کو بھی حاصل ہوئی۔ دعا ہے کہ پروردگار ہمیں امام کے فرامین کی روشنی میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
23/05/2026
سفر جیسا بھی ہو، اُسے یادگار بنانا ہی اصل خوبصورتی ہوتی ہے۔
کل شام راولپنڈی سے روانہ ہو کر گلگت پہنچنے تک کا یہ سفر کئی تھکا دینے والے لمحات کے باوجود ہمیشہ یاد رہے گا۔ راستے میں تھک نالا، کوہستان کے مقام سے پہلے ہماری گاڑی میں خرابی آ گئی، جس کے باعث تقریباً چھ گھنٹے ایک مقامی ہوٹل میں قیام کرنا پڑا۔ اس دوران اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت اور یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا، اور پھر دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کیا۔
کوہستان کی خوبصورت وادیوں، پُرسکون ماحول اور وہاں کے لوگوں کی محبت نے سفر کی تمام تھکن کو خوشگوار یادوں میں بدل دیا۔ مشکل وقت میں جس اپنائیت، تعاون اور خلوص کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ہمیشہ دل میں محفوظ رہے گا۔
میں اپنے تمام بھائیوں اور دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں جو اس سفر میں میرے ساتھ رہے۔ دعا ہے کہ پروردگار ان سب کو زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے، اور انسان دوستی، محبت اور خلوص کے اس جذبے کو ہمیشہ قائم رکھے۔
جس محبت، تعاون اور خلوص کے ساتھ انہوں نے سفر کے دوران ہم سب کی خدمت اور ساتھ دیا، وہ یقیناً قابلِ ستائش ہے۔ اللہ پاک ان سب کو مزید ہمت، حوصلہ اور عزتوں اور مرتبوں سے نوازے۔
رات گئے طویل سفر کے دوران راستے میں کچھ دیر قیام کے بعد ہربن کوہستان کی حسین و دلکش آبشار کے کنارے قدرت کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ساری تھکاوٹ لمحوں میں دور ہوگئی۔ ان خوبصورت لمحات کے دوران لی گئی یہ یادگار کلیک ہمیشہ سفر کی حسین یاد دلاتی رہے گی۔
22/05/2026
سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف گلگت بلتستان رحیم گوجالی کی اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف آزاد کشمیر کے سابق امیدوار کے ساتھ اہم ملاقات اور تفصیلی نشست ہوئی۔
ملاقات کے دوران نوجوان اور ابھرتے ہوئے سیاسی یوتھ لیڈرز ذیشان منہاس اور عابد میر کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر دونوں نوجوان رہنماؤں کی گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان تحریکِ انصاف، حقیقی آزادی کی جدوجہد اور نظریاتی سیاست کے لیے خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ شرکاء نے ان کی مستقل مزاجی، وفاداری اور عوامی رابطے کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے نوجوان قیادت کو مستقبل کی سیاست کا اہم ستون قرار دیا۔
اس نشست میں آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشنز اور سیاسی امور کے حوالے سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی سے رابطوں اور مشاورتی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
22/05/2026
سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان رحیم گوجالی، اپنے ہردلعزیز دوست شوکت علی کے ہمراہ، سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف پنجاب، معروف کاروباری شخصیت اور نیازی ایکسپریس کے اونر محترم اعظم خان نیازی بھائی کی بے مثال ہاسپیٹلٹی، محبت اور خلوص پر دل کی گہرائیوں سے مشکور و ممنون ہیں۔ ان کے تمام اسٹاف اور ٹیم نے جس دیوانگی، اپنائیت اور بھرپور توجہ کے ساتھ ہماری خدمت اور خیال رکھا، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔
اللہ پاک نے اُنہیں بے شمار نعمتوں، عزت، وقار اور دنیاوی کامیابیوں سے نوازا ہے، اور جس طرح وہ خان کے نظریے کے ساتھ ثابت قدم اور وابستہ ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کی اس وابستگی کو مزید استقامت عطا فرمائے۔ اللہ پاک اُنہیں زندگی کے ہر شعبے میں مزید بلندی، کامیابی اور برکت نصیب فرمائے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اعظم خان نیازی بھائی کو اُن کے اہلِ خانہ، کاروبار اور رزقِ حلال میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے، صحت و سلامتی نصیب کرے اور زندگی کے ہر میدان میں مزید عزت، ترقی اور کامیابیاں اُن کا مقدر بنائے۔ وہ نہ صرف عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ایک مخلص و نظریاتی ساتھی ہیں بلکہ اللہ پاک نے اُنہیں عزت، وقار اور دنیاوی کامیابیوں سے بھی خوب نواز رکھا ہے۔
پورے پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان اور چترال کی اسماعیلی جماعت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ حاضر امام نے اپنی خصوصی کرم نوازی فرماتے ہوئے ہمیں دیدار کے عظیم شرف سے مشرف فرمایا۔ یہ لمحہ ہم سب کے لیے انتہائی روحانی خوشی، عقیدت اور سعادت کا باعث ہے کہ نورِ امامت، شاہِ رحیم الحسنی حاضر امام کی دعاؤں، عنایات اور رہنمائی سے جماعت مستفید ہو رہی ہے۔
دعا گو ہیں کہ ہماری جماعت حاضر امام کے فرامین اور ہدایات کی روشنی میں دنیا بھر میں امام کے قائم کردہ اداروں، نیٹ ورکس اور خدمتِ انسانیت کے مشن کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا بھرپور، مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ امامِ وقت کی تعلیمات، امن، اتحاد، علم اور انسانیت کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔
ایک بار پھر ہم اپنے حاضر امام کے لاکھوں بار مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی خصوصی دعاؤں، عنایات اور دیدار کی سعادت سے ہمیں نوازا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے حاضر امام کا سایہ ہمیشہ ہم پر قائم و دائم رکھے اور ہمیں ان کی تعلیمات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Hunza