BimalDas FC Hunza
Official page of Hyderabad Football Club
16/09/2025
Official kit for Hpl Season 14
01/04/2025
خدا آباد میں منعقدہ عید سپورٹس فیسٹیول میں حیدرآباد کی ٹیم فاتح قرار
ہنزہ : خدا آباد میں منعقدہ عید سپورٹس فیسٹیول میں حیدرآباد ہنزہ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ فیسٹیول کے دوران مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ جن میں مقامی نوجوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں ٹیم حیدرآباد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم ششکٹ کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے اور کھیلوں کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے ہنزہ کی ترقی اور مقامی نوجوانوں کے لئے مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، توانائی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف منصوبے جاری ہیں تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں میسر آسکیں۔
انہوں نے خدا آباد میں سپورٹس گراؤنڈ کے لئے 30 لاکھ روپے مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ نوجوانوں کی ذہنی نشوونما اور مثبت سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی اہم ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنی ہوں گی تاکہ وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
سوست بارڈر ٹریڈ اور مقامی معیشت کے حوالے سے انہوں نے سوست بارڈر ٹریڈ کی بحالی اور مقامی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجارتی راستہ ہنزہ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی مکمل بحالی مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر ہے۔
مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور نوجوانوں کو کھیلوں میں مزید دلچسپی لینے کی ترغیب دی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |