Gilgit Baltistan Council Gilgit
گلگت بلتستان کونسل گلگت
23/03/2025
گلگت بلتستان کونسل ممبران کا 23 مارچ کے موقع پرخصوصی پیغام۔۔۔۔
ممبران جی بی کونسل سید شبیہ الحسنین, شیخ احمد علی نوری, عبدالرحمن ,حشمت اللہ ,چیرمن اکاونٹس اقبال نصیر اور قایمہ کمیٹی چیرمن محمد ایوب شاہ کا 23 مارچ کے موقع پر خصوصی پیغام۔۔۔۔
23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے کتنی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا۔۔۔۔۔
اس دن نہ صرف ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے بلکہ یہ دن ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی کراتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا، اور قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قربانیوں کی ایک لازوال داستان رقم کی گئی۔۔۔۔۔
اور ہمیں عزم دلاتا ہے کہ ہم اس ملک کو ترقی، خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن رکھیں۔۔۔۔۔
اگر ہم ماضی میں اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں تو آج بھی اتحاد، محنت اور خلوص کے ساتھ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔۔۔۔
آئیے، آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں گے اور پاکستان کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے۔اور پاکستان کو ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنی پوری محنت اور دیانت داری کے ساتھ کام کریں گے۔
پاکستان زندہ باد!
13/03/2025
گلگت :بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہویی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے۔۔۔۔اراکین کونسل
گلگت بلتستان کونسل ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کی اور شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔۔۔۔
ریاست خلاف عناصر پاکستان کے استحکام اور امن کوتباہ کرنے کی مزموم کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔
اراکین کونسل نے کہا کہ حملہ بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔۔۔
25/02/2025
اسلام آباد : گلگت بلتستان کونسل کے چیرمن براٸے قایمہ کمیٹی محمدایوب شاہ ممبر کونسل عبدالرحمن اور جواینٹ سیکریٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر خان خٹک نے گلگت بلتستان میں جاری بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے گلگت بلتستان کونسل سے 17 کروڑ روپے کے خطیر رقم کا چیک سیکریٹری فاٸینانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی کو گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ آفس اسلام آباد میں حوالے کردیا۔۔۔۔۔
چیرمن قایمہ کمیٹی محمد ایوب شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کے لیے کونسل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقم مختص کیا تھا۔۔۔۔۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبہ شروع کیا ہے جس سے گلگت شہر اور اس کے نواحی علاقوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ 100 میگاواٹ شمسی توانائی کا منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے جو گلگت کو 40 میگاواٹ، جبکہ سکردو، چلاس اور گانچھے کو فی کس 20 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔ ۔۔۔۔۔۔
اس کے علاؤہ گلگت بلتستان کے پاور ایشوز کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان وسیفران سے حال ہی میں ملاقات کی ہے جس میں پی ایس ڈی پی کے پراجیکٹس پر فوری عمل درآمد اور جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Hunza
GILGIT