Team Shafiq Uddin GBA-1 Gilgit
Senior Vice President PML-N GB | Candidate GBA-1 Gilgit
شفیق الدین صاحب کو گورنر گلگت بلتستان مقرر کرنے کے لیے مؤدبانہ اور باضابطہ اپیل
محترم قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) جناب Mian Muhammad Nawaz Sharif صاحب،
محترم وزیراعظم پاکستان جناب Mian Shehbaz Sharif صاحب،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم گلگت بلتستان کے عوام، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، ہمدردوں اور نظریاتی ساتھیوں کی جانب سے آپ کی خدمت میں ایک مؤدبانہ، مخلصانہ اور پرخلوص اپیل پیش کرنا چاہتے ہیں۔
گلگت بلتستان کی سیاسی، سماجی اور عوامی تاریخ میں چند شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو کسی عہدے یا منصب کی محتاج نہیں ہوتیں بلکہ اپنی خدمات، کردار، اخلاص اور عوامی وابستگی کی بدولت خود ایک ادارے کی حیثیت اختیار کر لیتی ہیں۔ جناب شفیق الدین صاحب بھی انہی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے گزشتہ تقریباً 35 برس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نظریے، قیادت اور کارکنوں کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کا عملی ثبوت دیا ہے۔
شفیق الدین صاحب نے ہمیشہ سیاست کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھا۔ انہوں نے تعصب، فرقہ واریت، علاقائی تقسیم اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا اور ہر فورم پر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ وہ ان معدودے چند رہنماؤں میں شامل ہیں جو عوام کے درمیان رہ کر ان کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اور ان کی مشکلات کو وفاقی سطح تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہیں۔
سرکاری ملازمین کے حقوق کا معاملہ ہو، نوجوانوں کے مسائل ہوں، دور دراز علاقوں کے عوام کی مشکلات ہوں یا ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت، شفیق الدین صاحب ہمیشہ ایک توانا آواز کے طور پر سامنے آئے۔ انہوں نے بے شمار مواقع پر اپنے ذاتی وسائل خرچ کرکے عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیا اور دن رات لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے۔ یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشکل ترین ادوار میں بھی شفیق الدین صاحب نے اپنی قیادت کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ جب پارٹی اور اس کی قیادت سیاسی آزمائشوں سے گزر رہی تھی تو انہوں نے ایک وفادار اور نظریاتی کارکن کی حیثیت سے ہر محاذ پر اپنی موجودگی یقینی بنائی۔ قائد محترم میاں نواز شریف صاحب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے انہوں نے اسلام آباد میں مختلف مواقع پر شرکت کی اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔
صرف گلگت بلتستان ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر حصوں خصوصاً خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی عام انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے ان کی انتھک محنت اور تنظیمی کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پارٹی کے سینئر رہنما، کارکنان اور اعلیٰ قیادت ان کی وفاداری، صلاحیت اور خدمات سے بخوبی واقف ہیں۔
شفیق الدین صاحب ایک سچے محب وطن پاکستانی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ قومی یکجہتی، پاکستان کی مضبوطی، استحکام اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ گلگت بلتستان میں پاکستان کے ساتھ عوامی وابستگی کے فروغ، قومی ہم آہنگی اور اتحاد کے لیے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ان کا کردار اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ وہ ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینے والے کارکن ہیں۔
آج گلگت بلتستان کے عوام یہ امید رکھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے ان وفادار، نظریاتی اور مخلص کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرے گی جنہوں نے دہائیوں تک بغیر کسی لالچ اور صلے کی توقع کے پارٹی اور عوام کی خدمت کی۔ شفیق الدین صاحب کی شخصیت، تجربہ، عوامی رابطہ، سیاسی بصیرت اور خدمت کا جذبہ انہیں گلگت بلتستان کے گورنر کے منصب کے لیے ایک موزوں اور قابل احترام انتخاب بناتا ہے۔
لہٰذا ہم قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف صاحب سے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ اپیل کرتے ہیں کہ جناب شفیق الدین صاحب کی 35 سالہ سیاسی جدوجہد، پارٹی وفاداری، عوامی خدمات اور قومی جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں گورنر گلگت بلتستان کے منصب کے لیے زیر غور لایا جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرے گا بلکہ نظریاتی کارکنوں کے حوصلے بھی بلند کرے گا اور پارٹی کے لیے نیک نامی کا باعث بنے گا۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ملک و قوم کی خدمت کی مزید توفیق دے اور گلگت بلتستان کو امن، اتحاد اور ترقی کی نئی منزلوں سے ہمکنار کرے۔
پاکستان زندہ باد
گلگت بلتستان پائندہ باد
پاکستان مسلم لیگ (ن) زندہ باد
قائد میاں محمد نواز شریف صاحب زندہ باد
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب زندہ باد
مخلص
گلگت بلتستان کے عوام، کارکنان اور ہمدردان پاکستان مسلم لیگ (ن)
گلگت بلتستان، پاکستان
Shafiq Uddin Hafiz Hafeez Ur Rehman گلگت جرگہ
الیکشن کے بعد شفیق الدین صاحب تھولداس کے عوام، نوجوانوں اور بزرگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے محبت، اعتماد اور قیمتی ووٹ کے ساتھ ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اصل مقصد عوامی خدمت ہے۔ ترقی کا یہ سفر اب رکے گا نہیں، ان شاء اللہ پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ حلقہ 1 کی ترقی Shafiq Uddin اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔
12/06/2026
الیکشن کے بعد شفیق الدین صاحب حلقہ 1 کے عوام بالخصوص چارکوٹ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے اور ان کی محبت، اعتماد، قیمتی ووٹ اور بھرپور ساتھ پر اظہارِ تشکر کے لیے پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار سے ہماری عوامی خدمت اور ترقی کا سفر نہیں رکے گا۔ ان شاء اللہ پہلے سے زیادہ عزم اور جذبے کے ساتھ حلقہ 1 کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔ Shafiq Uddin گلگت جرگہ
حلقہ 1 گلگت میں مجھے اور شفیق الدین کو پروگریسو ووٹ ملا ہے۔ باقی امیدواروں سے گزارش ہے کہ اب الیکشن کو چھوڑ کر کوئی اور کام کریں۔
— امجد حسین، پیپلز پارٹی امیدوار
Shafiq Uddin Hashim Wali @
بے شک ہار جیت میدانِ سیاست کا حصہ ہے، مگر محبت، خلوص اور عوامی اعتماد ہی اصل کامیابی ہوتے ہیں۔ حلقہ 1 گلگت کے امیدوار شفیق الدین نے سب سے پہلے نپورہ، بسین اور اکھاری کے معززین، بزرگوں، نوجوانوں اور تمام اہلِ علاقہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھرپور محبت، اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔
آپ کی یہ محبت اور خلوص ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ ان شاء اللہ عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ Shafiq Uddin Shafiq Ud Din
09/06/2026
گلگت حلقہ 1 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شفیق الدین نے نپورہ بسین کھاری کے معززین ووٹرز اور سپورٹرز سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
الیکشن تو ہوتے رہینگے لیکن ایک بہترین رہنما وہ ہوتا جو ہار جیت دونوں صورتوں میں اپنی عوام کے ساتھ رہے۔
09/06/2026
حلقہ ون میں الیکشن بر ترین مذہبی ہوے ہیں 10 بجے کنڈیڈیٹ کا مسجد میں جانا اور اسکے بعد ایکدم پولنگ سٹیشن پر ہیت آئمہ مساجد پاسبان اسلام نوجوانان ملت تشیع کے لوگوں کا پہنچ جانا اور دوسرے سیکٹ کے امیدوار کے جیتنے کا دھمکی دیکر ووٹر کو تبدیل کروانا اور سرکاری الیکشن عملہ کو بھی اپنے ساتھ ملانا سیاسی کہلاتا ہے تو سیاسی ہوے ہیں اور حقائق منظر عام پر لاونگا بہت جلد
الیاس صدیقی، رہنما ایم ڈبلیو ایم و امیدوار حلقہ نمبر 1 گلگت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Hunza
15100