Hunza Review

Hunza Review

Share

It's all about Hunza
Making Hunza Greater Again.

10/04/2026

نسل در نسل حبِ وطنی
گلگت بلتستان کے لئے ایک اور قابلِ فخر لمحہ! 🇵🇰❤️
ہم گلگت بلتستان کے اس باصلاحیت اور فرض شناس جوڑے کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، جو وطن کی خدمت میں ہر محاذ پر روشن مثال قائم کر رہے ہیں۔
✨ ڈاکٹر فاطمہ بیگ نے FCPS پارٹ II میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان نیوی کی پہلی خاتون آئی اسپیشلسٹ ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا وہ سابق سینئر وزیر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ عزمِ صمیم ہو تو کوئی بھی منزل ناممکن نہیں۔
⚓ کمانڈر سید ذیشان علی کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع میں شاندار خدمات کے اعتراف میں 'کمانڈر' کے عہدے پر ترقی حاصل کی۔ وہ انسپکٹر (ر) سید شاہ ولی کے فرزند ہیں، جو گلگت بلتستان پولیس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کمانڈر ذیشان اس وقت ایک جنگی جہاز (Warship) پر سمندری حدود کی حفاظت کے کٹھن فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہ جوڑا نسل در نسل قومی خدمت اور حبِ وطنی کی اس خوبصورت روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہے جو انہیں اپنے بزرگوں سے ورثے میں ملی ہے۔ ہم گلگت بلتستانکے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو وطن کی خاطر اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت اور اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین! 🙏
⚓❤️

Want your business to be the top-listed Media Company in Hunza?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Hunza
15700